کیا انسان کے اقوال اس کے عقائد بیان نہیں کرتے ؟میں نے گزشتہ صفحات میں اہل کلام کے عقائد کو بیان کرنے میں اتنی تفصیل سے کام اس لیے لیا ہے ، تاکہ یہ دکھا سکوں کہ جب یہ لوگ توحید اور اللہ تعالیٰ کے اسماء اور صفات کے مسئلہ میں قرآن کو حجت بنانے کے بجائے عقل کو دلیل و حجت مانتے ہیں اور اس باب میں قرآنی مفاہیم کو ظنی قرار دیتے ہیں ۔تو پھر ان کی نظر میں عقل سے متعارض احادیث کی کیا قدر و قیمت ہو گی ؟ تعجب ان متکلمین کے افکار و آراء پر نہیں ہے ، کیونکہ ان کے پیشوا تو معتزلہ اور فلاسفہ یونانی ہیں ، تعجب تو ان بزرگان دین ، فقہاء اور صوفیا پر ہے جو اپنے عقائد کا ماخذ متکلمین کی کتابوں کو بناتے ہیں !!