Maktaba Wahhabi

حدیث کا شرعی مقام جلد اول

مؤلف: ڈاکٹر سید سعید احسن عابدی

ناشر: مکتبہ الفرقان

142
انھوں نے ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے اور انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہوئے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اہل جنت جنت میں اور اہل جہنم جہنم میں داخل ہوچکے ہوں گے کہ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: جہنم سے ان لوگوں کو نکال لو جن کے دلوں میں رائی کے دانے کے برابر ایمان ہو۔ اس طرح وہ جہنم سے اس حال میں نکالے جائیں گے کہ سیاہ ہوچکے ہوں گے، اور ان کو نہر حیات، یا حیات میں ڈال دیا جائے گا۔ مالک کو یہ شک ہے کہ ان کے شیخ عمرو بن یحییٰ مازنی نے نہر الحیاۃ کہا تھا یا الحیاہ۔ اس وقت وہ اس طرح اگ پڑیں گے جس طرح سیلاب کے کنارے دانہ اگ پڑتا ہے، کیا تم نے دیکھا نہیں کہ وہ زرد اور لپٹا ہوا نکلتا ہے۔‘‘[1] امام بخاری نے اس حدیث کے نیچے لکھا ہے کہ ’’وہیب بن خالد باہلی نے یہ حدیث عمرو بن یحییٰ مازنی سے روایت کی ہے اور صرف ’’الحیاۃ‘‘ کہا ہے اور ’’حبۃ من خردل من ایمان‘‘ کے بجائے ’’حبۃ من خردل من خیر‘‘ کہا ہے۔‘‘ امام بخاری یہ حدیث ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے دوسری دو سندوں سے بھی لائے ہیں ، جس کے الفاظ میں معمولی سا اختلاف ہے، نمبر ۶۵۶۰ اور ۷۴۳۹، جبکہ امام مسلم نے اس حدیث کو کافی طویل شکل میں نقل کیا ہے، جس میں مذکورہ فقرے کے علاوہ اور بھی متعدد فقرے ہیں ۔ حدیث کے متن میں تفصیل و اختصار کا یہ اختلاف اس امر پر دلالت کرتا ہے کہ ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث متعدد راویوں نے مختلف اوقات میں سنی ہے اور موقع و محل کے اعتبار سے انھوں نے کبھی تو اس کو نہایت تفصیل سے بیان کیا ہے اور گنہگار اہل ایمان کے جہنم سے نکالے جانے کے علاوہ احوال قیامت کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ اور ارشادات بھی نقل کیے ہیں اور کہیں صرف مذکورہ واقعہ بیان کرنے پر اکتفا کیا ہے اس طرح کی مثالیں خود قرآن پاک میں بھی موجود ہیں ، مثلاً حضرت موسیٰ علیہ السلام کا قصہ کہیں بہت تفصیل سے بیان ہوا ہے اور کہیں مختصر اور الفاظ اور اسلوب بیان میں بھی اختلاف ہے۔ امین احسن اصلاحی نے مذکورہ حدیث کی جو ترجمانی کی ہے اس میں انھوں نے چار جگہ جہنم سے نکالے جانے والے گنہگار مومنین کے لیے ’’مجرمین‘‘ اور ’’مجرم‘‘ کی تعبیر اختیار کی ہے، جبکہ جہاں یہ لفظ واحد یا جمع کے صیغے میں مذکورہ حدیث میں ایک بار بھی نہیں آیا ہے وہیں قرآن پاک میں بھی کہیں ایک جگہ بھی اللہ تعالیٰ نے کسی گنہگار مؤمن کو ’’مجرم‘‘ نہیں کہا ہے قرآن میں یہ لفظ واحد کے صیغے میں دو بار اور جمع کے صیغے میں ۴۹ بار آیا ہے اور ہر جگہ ’’مجرمین‘‘ سے نہایت ہٹ دھرم مشرکین و کفار مراد لیے گئے ہیں ۔ اصلاحی صاحب کی پوری زندگی قرآن کے درس و مطالعہ میں گزری تھی، اور ان کو یہ معلوم تھا کہ قرآن کی رو سے ’’مجرم‘‘ کسی گنہگار مومن کا مترادف نہیں ہے، لیکن محض اپنے اعتزالی عقیدے کی رو میں یہ غلط بیانی اور علمی خیانت کر ڈالی۔
x
صفحہعنوان
13مقدمہ
34کتاب کے متعلق کچھ میرے تاثرات، جذبات اور احساسات
39احساساتِ ناشر
43باب اوّل: قرآن کی طرح حدیث بھی شرعی ماخذ ہے
45اسلام میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام و مرتبہ:
48قرآن کی طرح حدیث بھی محفوظ ہے:
51حدیث کا شرعی مقام کلامِ نبوت میں :
53علم طبقات:
58طبقہ کا مفہوم:
59صحابی:
62تابعی:
64(۱) سعید بن مسیب بن حزن:
65(۲) عروہ بن زبیر رضی اللہ عنہما :
66(۳) قاسم بن محمد بن ابوبکر صدیق:
67(۴) خارجہ بن زید بن ثابت:
68(۵) ابوسلمہ بن عبد الرحمن:
69(۶) عبید اللہ بن عبد اللہ بن عتبہ:
70(۷) سلیمان بن یسار:
72محمد بن مسلم زہری:
74امام زہری کے شاگردوں کی گروپ بندی
75(۱) پہلا گروپ:
75(۲) دوسرا گروپ:
75(۳) تیسرا گروپ:
75(۴) چوتھا گروپ:
76(۵) پانچواں گروپ:
76امام زہری کے شیوخ:
77انکار حدیث پر ایک طائرانہ نظر:
78شیعہ:
79معتزلہ:
80متکلمین:
81زہری اور گولڈ زیہر:
82امام زہری پر الزامات کی حقیقت:
86(۱) پہلی سند:
87(۲) دوسری سند:
90(۳) تیسر الزام:
93زہری اور اصلاحی:
95سند میں ادراج:
95سند میں ادراج کی مثال:
97متن میں ادراج:
97(۱) پہلی مثال:
100(۲) دوسری مثال:
103(۳) تیسری مثال:
109حدیث کا پس منظر:
111زہری پر عوامی خرافات کو دین بنانے کا الزام:
111حدیث کے راویوں کا بیان:
117نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہونے والی پہلی آیات:
118(۱) سورۂ علق کا اسلوب بیان:
120(۲) غار حرا میں جبریل علیہ السلام کی آمد کا مقصد:
122(۳) ما أنا بقاریٔ کا مطلب:
122(۴) قدیم آسمانی صحیفوں سے بے محل استدلال:
123(۵) حدیث کی سند:
124حدیث جابر:
128تحصیل وحی میں مشقت:
129امین اصلاحی کا سورۃ القیامہ کی آیت نمبر ۱۶ کی شان نزول کی حدیث پر اعتراض:
130ابن عباس کی حدیث کا متن اور اس کا ترجمہ:
131اصلاحی صاحب کی غلط بیانی:
133نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہونٹوں کی حرکت کی محاکاۃ من گھڑت نہیں :
135قصہ موسیٰ و خضر علیہما السلام :
139باب دوم: صحیح بخاری کی بعض حدیثوں پر اعتراضات کی حقیقت
140پہلی حدیث:… ((تفاضل أھل الإیمان فی الأعمال۔)) ’’اعمال کے اعتبار سے اہل ایمان کے درجات‘‘
146دوسری حدیث: … توحید پر مرنے والا جنت میں جائے گا:
149تیسری حدیث:… شرک نہ کرنے پر بیعت:
156چوتھی حدیث:… خطبہ حجۃ الوداع۔
158پانچویں حدیث:… وضو کے اعضاء کو مطلوبہ حدوں سے زیادہ دھونا:
161چھٹی حدیث:… سورج کا عرش الٰہی کے نیچے سجدہ کرنا:
166ساتویں حدیث:… رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا عبد اللہ بن ابی کے لیے استغفار:
173آٹھویں حدیث:… ابراہیم علیہ السلام کے تین جھوٹ:
181نویں حدیث:… بنو اسرائیل کا ننگے نہانا:
184دسویں حدیث:… خطبۂ جمعہ کے دوران تحیۃ المسجد:
192گیارہویں حدیث:… گھر والوں کے رونے سے میت کو عذاب:
197۱۔ حدیث کی سند اور متن:
198۲۔ امام بخاری کی بعد نظر اور حسن استنباط:
200۳۔ حدیث اور رائے:
203تمام روایات ایک نظر میں :
205۴۔ ﴿لَا تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِّزْرَ اُخْرٰی ﴾ حدیث کے خلاف نہیں :
206۵۔ حدیث کا مفہوم:
207۶۔ برنی اور غزالی کی حدیث دشمنی:
209بارہویں حدیث:… اہل قلیب سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا خطاب:
210حضرت عائشہ کا انکار حدیث اور دلیل انکار:
214غزالی کی ہرزہ سرائی:
216تبصرہ:
220تیرہویں حدیث:… موسی علیہ السلام اور فرشتۂ موت:
220ابوریہ اور غزالی کی زہر افشانیاں :
226چودھویں حدیث:… منسوخ آیت رجم:
228حضرت عمر کی دور اندیشی:
230ڈاکٹر برنی کا چیلنج:
231حدیث کا پس منظر:
237پندرہویں حدیث:… مطلقہ بائنہ کے لیے خرچ اور رہائش
237غزالی کی دیدہ دلیری:
239فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا کی حدیث:
240صحیح مسلم کی حدیث کا متن:
242حضرت عمراور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہما کا موقف:
247ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کا موقف:
249قول فیصل:
250سولہویں حدیث:… مکھی کے ایک پر میں بیماری اور دوسرے میں شفا:
253سترہویں حدیث:… قضا وقدر:
259(۱) تقدیر:
259(۲) توحید:
261(۳) احادیث آحاد:
263تقدیر کے مسئلہ میں اہل سنت وجماعت کا عقیدہ:
265انسان مجبور نہیں ہے:
267شرعی مشیت:
279غزالی کی بدیانتی:
291حاصل بحث:
292وفات پاجانے والے نابالغ بچوں کا انجام:
297اٹھارہویں حدیث، شیطان کی چھوت:
303حقیقت اور تمثیل:
308ابوریہ کی ایک اور جہالت:
310حدیث واحد کی ظنیت:
317ایک اشکال اور اس کا جواب:
319باب سوم: حفاظت حدیث
329قرآن کے قطعی ہونے کا سبب اس کا اعجاز:
332وضع حدیث سے صحابہ کا دامن پاک ہے:
332۱۔ پہلا سبب:
333۲۔ دوسرا سبب
334روایت حدیث میں منافقین کا کوئی حصہ نہیں :
335برنی کی ہرزہ سرائی:
341کتابت حدیث:
341کسی چیز کا لکھ لیا جانا اس کے محفوظ ہونے کا ضامن نہیں :
344صحابہ کے حسن سماع کی ایک روشن مثال:
345ایک سوال اور اس کا جواب:
347نتیجۂ بحث:
347کیا حدیث کی کتابت ممنوع تھی:
351رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام و مرتبہ قرآن کی نظر میں :
352قرآن میں صحابہ کی تصویر:
354کتابت حدیث سے منع کرنے والی روایات:
355۱۔پہلی روایت:
357۲۔ دوسری حدیث:
358۳۔ تیسری حدیث:
359دوسری روایت:
360صحیفہ علی رضی اللہ عنہ :
360آثار صحابہ
361۱۔ پہلا اثر:
364۲۔ دوسرا اثر:
365۳۔ تیسرا اثر:
365۴۔ چوتھا اثر:
366۵۔ پانچواں اثر:
367۶۔ چھٹا اثر:
370کتابت حدیث کی رخصت واجازت:
375ایک نیا انکشاف:
378گیلانی کے مفروضوں کا سنجیدہ علمی جائزہ:
379منکر حدیث سے استدلال:
384دوسری منکر روایت:
387ابوریہ اور گیلانی کے نظریات میں ہم آہنگی:
388غلط مبحث کی بدترین مثال:
389حدیث عمر کی استنادی حیثیت:
393دوسری حدیث:
394سنن دارمی کی روایت:
394نتائج بحث:
396ایک سوال اور اس کا جواب:
398اہل کتاب کی تصدیق و تکذیب کی ممانعت:
400اہل کتاب کی تصدیق کی مثال:
401اہل تاویل کی کج بحثیاں :
401ابن بطال کی ہرزہ سرائی:
402تبصرہ:
403امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا عقیدہ:
404خطابی کی یاوہ گوئی:
405تبصرہ:
407قرطبی کا خلط مبحث:
408قرطبی کا خلط مبحث ملاحظہ:
413اہل کتاب کی تکذیب:
414اہل کتاب کی تکذیب کی مثال:
415گیلانی کی مبالغہ آرائی:
417حدیث ضبط تحریر میں نہ لانے کا سبب کشمیری کی نظر میں :
418اعتراف فضل:
422عجیب اتفاق:
429مقام عبرت:
431تدوین حدیث:
434کیا حدیث کی تدوین عہد عباسی میں ہوئی؟:
436فرمان عمری:
438تدوین عمری سے قبل کتابت حدیث کا طائرانہ جائزہ:
439ایک اہم وضاحت:
442عمرہ بنت عبد الرحمن اور قاسم بن محمد کون تھے؟
443قاسم بن محمد بن ابو بکر:
447دوہرا معیار:
449باب چہارم: قرآن و حدیث کا باہمی تعلق
453اصلاحی کے مغالطے:
453خطیب بغدادی اور الکفایہ:
454حقیقی وجہ:
455پہلا مغالطہ ، حدیث اور خبر:
455حدیث کی تعریف:
455اصلاحی کی غلط بیانی یا مبلغ علم؟
456دوسرا مغالطہ، خبر:
458قرآن بھی خبر ہے :
460تیسرا مغالطہ ، حدیث اور سنت میں فرق:
462حدیث اور سنت میں فرق کی دلیل؟
463سنت میں اختلاف کیوں ؟
464دروغ گورا حافظہ نباشد:
464سنت قرآن پاک میں :
465قرآن پاک میں سنت کا استعمال:
465مینڈکی کو بھی زکام:
466خلط مبحث:
467قرآن سے بے محل استدلال:
467سنت اور اسوہ حسنہ:
468امام اورمقتدی میں اختلاف:
469وہی پرانی راگنی:
471حدیث سے خوف زدگی:
473اصلاحی صاحب سے ایک سوال:
473حدیث بیزاری احتیاط پسندی نہیں :
474تدبر حدیث کے اصول یا مغالطے؟
474۱۔ پہلا اصول ، قرآن مجید ہی امتیاز کی کسوٹی ہے :
476۲۔ دوسرا اصول :ہر حدیث، احادیث کے مجموعی نظام کا ایک جزو ہے :
477۳۔ تیسرا اصول، حدیث کی اصل زبان عربی ہے :
478۴۔ چوتھا اصول ، کلام کے عموم و خصوص ، موقع و محل اور خطاب کا فہم ضروری ہے:
478۵۔ پانچواں اصول، دین اور عقل و فطرت میں منافات نہیں :
478توحید دین فطرت ہے :
479اسلام ہی دین فطرت ہے :
479ہر بچہ دین اسلام پر پیدا ہوتا ہے :
481حدیث اور عقل:
482عقل کی نا رسائی:
488اصلاحی کی بددیانتی:
488اللہ تعالیٰ پر کسی کا کوئی حق نہیں :
490اللہ تعالیٰ اپنے کسی فعل کے بارے میں جواب دہ نہیں ہے:
490عقیدہ طحاویہ:
491حدیث قرآن کے خلاف نہیں :
492عقل کی درماندگی:
493عقل دلیل رشد و ہدایت بھی نہیں ہے :
494دین کے بارے میں متکلمین کی باتیں اٹکل پچو ہیں :
495اللہ تعالیٰ کے اسماء و صفات کے اثبات میں متکلمین کا مسلک:
495شیخ ابومرہ لعنۃ اللہ علیہ اور عقل:
496سجدہ آدم عبادت تھا:
497اسماعیل علیہ السلام اور حکم الٰہی:
499ام موسیٰ علیہا السلام ، پس منظر:
499عقل کا تقاضا:
500ایک غور طلب سوال:
500اسراء اور معراج کا واقعہ :
503اسراء اور معراج کا واقعہ عقل کے خلاف نہیں :
505روح کی حقیقت کے ادراک سے عقل کی عاجزی؟
506عقل جس حدیث کے خلاف ہے :
507عقل مخالف روایتوں کی مثالیں :
509متکلمین کی فہم و نظر کے نمونے :
514ایک لطیفہ :
517معتزلہ اورمتکلمین کے خدا کا کوئی وجود نہیں :
519اہل کلام کی حیرانی اور تذبذب:
520عقل کلی:
521توحید کی حقیقت
521توحید ربوبیت:
522ایک اشکال اور اس کا جواب:
523توحید الوہیت:
525توحید الوہیت پر اللہ ، فرشتوں اور اہل علم کی گواہی:
526توحید اسماء و صفات:
526متکلمین کی توحید:
526برعکس نام دہند زنگی را کافور!!
528۱۔ آمدی:
528آمدی کی توحید:
528۲۔ جوینی کی توحید:
529نئے متکلمین کی راگنیاں :
530بوطی کا عقیدہ توحید:
530اگر توحید یہی ہے تو :
531متکلمین کی توحید کے برے آثار:
538اسلاف سے ڈاکٹر رمضان بوطی کا بغض:
Flag Counter