| اس سلسلے میں صاحبِ بصیرت اس (حقیقت) سے آگاہ ہے۔] لہٰذاجو بھی اللہ تعالیٰ کے اسمِ اعظم کے ساتھ دعا کرنا چاہے، تاکہ اس کی دعا شرفِ قبولیت پائے، وہ آیت الکرسی کے اس جملے: [اَللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ اَلْحَیُّ الْقَیُّوْمُ] کے ساتھ اپنی فریاد مولائے رحمن و رحیم کے حضور پیش کرے۔ اے ہمارے حي و قیوم رب! ہمیں اپنے اسمِ اعظم کے ساتھ اپنے حضور التجائیں پیش کرنے کی توفیق عطا فرمایئے اور پھر ہماری فریادوں کو قبول فرمایئے۔ إِنَّکَ سَمِیْعٌ مُّجِیْبٌ۔ |
| Book Name | آیت الکرسی کی فضیلت اور تفسیر |
| Writer | پروفیسر، ڈاکٹر فضل الٰہی |
| Publisher | دار النور اسلام آباد |
| Publish Year | 2014ء |
| Translator | |
| Volume | |
| Number of Pages | 247 |
| Introduction |