تمہاری شفاعت کرنے کا اہل نہیں)۔
اور وہ اپنی غلطی کا تذکرہ کریں گے[1] اور کہیں گے: ’’نوح۔ علیہ السلام ۔ کے پاس جاؤ، وہ اللہ تعالیٰ کے مبعوث کردہ پہلے رسول ہیں۔‘‘
سو وہ (لوگ) ان کے پاس آئیں گے، تو وہ کہیں گے: ’’میں تمہارے لیے وہاں نہیں۔‘‘
اور وہ اپنی غلطی کا ذکر کریں گے؟‘‘[2]
’’اِئْتُوْٓا إِبْرَاہِیْمَ ۔ علیہ السلام ۔ اَلَّذِيْ اِتَّخَذَہُ اللّٰہُ خَلِیْلًا۔‘‘
’’ابراہیم۔ علیہ السلام ۔ کے پاس جاؤ، جنہیں اللہ تعالیٰ نے (اپنا) خلیل ٹھہرایا۔‘‘
سو وہ ان کے پاس آئیں گے، تو وہ کہیں گے:
’’لَسْتُ ہُنَاکُمْ۔‘‘
’’میں تمہارے لیے وہاں نہیں۔‘‘
اور وہ اپنی غلطی کا ذکر کریں گے: [3]
’’اِئْتُوْا مُوْسٰی ۔ علیہ السلام ۔ اَلَّذِيْ کَلَّمَہُ اللّٰہُ۔‘‘
’’موسیٰ۔ علیہ السلام - کے پاس جاؤ، جن کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے گفتگو کی۔‘‘
پس وہ اپنی خطا کا ذکر کریں گے: [4]
|