Maktaba Wahhabi

95 - 146
’’جو لوگ ہماری راہ میں مشقتیں برداشت کرتے ہیں ہم انہیں اپنی راہیں ضرور دکھائیں گے۔‘‘ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو کیسے ہدایت دے گا جو اپنے ایمان لانے اور رسول کی حقانیت کی گواہی دینے کے بعد کافر ہو جائیں ۔ اس صراحت کے بعد ناظرین کو آیات ذیل کا توافق بھی معلوم ہو جائے گا۔ (ا)۔ ﴿اِِنَّکَ لَتَہْدِیْ اِِلٰی صِرَاطٍ مُسْتَقِیْمٍ﴾ (الشوریٰ: ۵۲) (ب)۔ ﴿اِنَّکَ لَا تَہْدِیْ مَنْ اَحْبَبْتَ﴾ (القصص: ۵۶) آیت اوّل کا تعلق ہدایت نمبر ۲ سے ہے اور آیت دوم کا تعلق ہدایت نمبر ۳ سے ہے۔ نبی اللہ کا کام تبلیغ و دعوت فرمانا ہے اور اللہ تعالیٰ کا کام توفیق عطا فرمانا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہادی ہے۔ ۴۔ وہ ہدایت ہے جو آخرت میں اہل ایمان کو حاصل ہوگی۔ اپنے رب کو پہچانیں گے۔ راہ جنت سے واقف ہوں گے۔ املاک اور اہل بیت جنت کی شناخت کریں گے۔ اس ہدایت کا ذکر ان آیات میں ہے۔ (ا)۔ ﴿سَیَہْدِیْہِمْ وَیُصْلِحُ بَالَہُمْ﴾ (محمد: ۵) اللہ تعالیٰ ہادی ہے وہی بندوں کی اصلاح اور امورِ معاش کی ہدایت فرماتا ہے۔ (ب)۔ ﴿وَ نَزَعْنَا مَا فِیْ صُدُوْرِہِمْ مِّنْ غِلٍّ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِہِمُ الْاَنْہٰرُ وَ قَالُوا الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ ہَدٰینَا لِہٰذَا﴾ (الاعراف: ۴۳) اللہ تعالیٰ ہادی ہے اور وہی انبیاء کو حقائق اصلیہ اور حق محبت کی حقیقت سے آگاہ فرماتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہادی ہے اور وہی کشف والہام سے مخلصین کی ہدایت فرماتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہادی ہے عقل و حکمت سے اربابِ دانش کو ہدایت فرماتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہادی ہے اور وہی توفیق خیر سے اہل طاعت کے قلوب کو معرفت کی ہدایت
Flag Counter