Maktaba Wahhabi

74 - 146
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ بہتر ذکر جو میں نے کہا اور جو مجھ سے پہلے انبیاء علیہم السلام نے کہا وہ یہی ہے۔ ۳۔ ترمذی بروایت ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کوئی شخص ایک دن میں سو بار یہ وظیفہ کرلے، اسے دس غلاموں کے آزاد کرنے کا ثواب ہوگا، سو نیکیاں اس کی لکھی جائیں گی، سو بدیاں اس کی مٹا دی جائیں گی اور اس روز اسے شیطان سے حفاظت ہوگی اور اس روز اس سے اچھے عمل والا صرف وہی ہوگا جس نے یہی کلمات اس سے زیادہ فعہ کہے ہوں گے۔ ((لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شِیْئٍ قَدِیْرٌ۔)) ’’اللہ ایک ہی ہے، جو معبود ہے اس کا کوئی شریک نہیں ۔ اسی کی بادشاہی ہے۔ اسی کے لیے حمد ہے اور وہی ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘ تب بندہ بندہ بن جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی عظمت اور اس کا ادب و جلال اس کے قلب پر متمکن ہو جاتا ہے اور اس حالت میں قولاً، فعلاً، عملاً بندہ کو موحد ہونے کا درجہ مل جاتا ہے۔ انوارِ توحید آیات میں دیکھو۔ ۱۔ ﴿وَ مَآ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِکَ مِنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا نُوْحِیْٓ اِلَیْہِ اَنَّہٗ لَآاِلٰہَ اِلَّآ اَنَا فَاعْبُدُوْنِo﴾ (الانبیاء: ۲۵) ’’تجھ سے پہلے جتنے رسول بھی ہم نے بھیجے ان کو ہم نے یہی وحی کی ہے کہ میرے سوا اور کوئی الوہیت والا نہیں ، لہٰذا تم سب میری ہی عبادت کرو۔‘‘ ۲۔ ﴿وَاسْاَلْ مَنْ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِکَ مِنْ رُسُلِنَا اَجَعَلْنَا مِنْ دُوْنِ الرَّحْمٰنِ آلِہَۃً یُعْبَدُوْنَo﴾ (الزخرف: ۴۵) ’’تم سے پہلے جو ہم نے اپنے رسول بھیجے ان سے پوچھ دیکھو کیا ہم نے (اللہ) رحمن کے سوا دوسرے معبود ٹھہرا دیے تھے کہ ان کی پرستش کی جائے۔‘‘
Flag Counter