Maktaba Wahhabi

رجال القرآن 1

مؤلف: ڈاکٹر عبد الرحمٰن عمیرہ

ناشر: دار السلام

مترجم: حافظ قمر حسن

245
تھے۔ انھوں نے شام کے والی نامور صحابیٔ رسول حضرت معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ سے کہہ دیا تھا کہ عثمان(رضی اللہ عنہ)ہمارے خلیفہ تھے۔ ہمیں ان کے خون کا بدلہ لینا ہے۔ اگر آپ ہمیں بدلہ دلوا سکتے ہیں تو ٹھیک ورنہ ہم کسی اور کو امیر بنا لیتے ہیں۔[1] ان حالات میں حضرت معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے قصاص کا مطالبہ کیا اور یہ اعلان کیا کہ جب تک قاتلین عثمان ہمارے حوالے نہیں کیے جاتے، ہم علی بن ابی طالب کی بیعت نہیں کریں گے۔ مدینہ میں ہی حضرت طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ اور حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ نے بھی حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے مطالبہ کر دیا تھا کہ جتنی جلدی ہو سکے ، قاتلین عثمان سے قصاص لیجیے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے یہ عذر پیش کیا تھا کہ میں ایسے افراد کو کیونکر کٹہرے میں کھڑا کروں جو میرے قابو میں نہیں۔ ذرا حالات تو قابو میں آنے دیجیے۔ ورنہ ہم خانہ جنگی کا شکار ہوجائیں گے۔[2] حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں بصرہ جاتا ہوں اور وہاں سے ایک لشکر لے آتا ہوں، پھر ہم قاتلین عثمان سے بدلہ لے پائیں گے۔ حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نے بھی کہا کہ میں کوفہ جا کر ایک لشکر لے آتا ہوں۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ اس پر بھی راضی نہیں ہوئے۔[3] در اصل قاتلین عثمان، حضرت علی رضی اللہ عنہ کے لشکر میں شامل تھے اور ان کا بڑا اثر و رسوخ تھا۔ آپ کو خدشہ تھا کہ ان پر فرداً فرداً ہاتھ ڈالا گیا تو ان کے لیے ان کے تمام اہل قبیلہ بھی بھڑک اٹھیں گے اور لڑائی کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا مکہ سے مدینہ واپس آرہی تھیں کہ راستے میں شہادت عثمان رضی اللہ عنہ کی خبر ملی۔ وہیں سے واپس پلٹ گئیں اور مکہ پہنچ کر اعلان کردیا کہ عثمان کے
x
صفحہعنوان
9عرش ناشر
13پیش لفظ
17حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ
19حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے متعلق قرآن مجید کی ایک آیت
21حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ
23چہرہ مہرہ
23اسلام کے زیر سایہ
29رفیق سفر
34حیات نبوی میں نماز کی امامت
38بیعتِ خلافت
40لشکر اسامہ اور حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ
44ارتداد کی لڑائیاں
51اہل ارتداد کی سرکوبی کے لیے فوجی دستوں کی روانگی
54مسیلمہ کذاب کا انجام
58وفاتِ حسرت آیات
61اختتامیہ
69حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ
71حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے متعلق قرآن مجید کی آیات
73حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ
77اسلام کے زیر سایہ
84ہجرت مدینہ
87عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ مدینہ منورہ میں
99خلیفۂ ثانی حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ
101اراکین کابینہ کا انتخاب
121اہلِ خانہ کے درمیان
136رعایا کی خاطر راتوں کو جاگنا
145خلیفۂ ثانی اور ان کی رعایا
152آخری ایام
155شہادت
158ابتدا میں درج آیات کا شان نزول
160اختتامیہ
166حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے متعلق قرآنِ مجید کی ایک آیت
168حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ
172اسلام کے زیر سایہ
178حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ اور بیعت رضوان
188خلیفۂ ثالث حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ
194فتنہ شہادتِ عثمان
196فتنہ شہادتِ عثمان رضی اللہ عنہ کاپہلا اور نہایت بنیادی سبب
196فتنہ انگیزی کے سلسلے میں سبائیوں کا گھناؤنا کردار
202فتنہ شہادتِ عثمان رضی اللہ عنہ کا دوسرا سبب
202فتنہ انگیزی کے سلسلے میں بدوؤں کا کردار
205فتنہ شہادتِ عثمان رضی اللہ عنہ کا تیسرا سبب
205معاشرتی تبدیلیاں
208فتنہ شہادتِ عثمان رضی اللہ عنہ کا چوتھا سبب
208خوشحالی اور عہد عثمانی کے اسلامی معاشرے پر اس کے مثبت و منفی اثرات
210فتنہ شہادتِ عثمان رضی اللہ عنہ کا پانچواں سبب
210حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی نرم مزاجی اور رحمدلی
212عثمان رضی اللہ عنہ کاچھٹا سبب
212کبار صحابۂ کرام کو مدینہ منورہ سے نقل مکانی کی اجازت
214فتنہ شہادتِ عثمان رضی اللہ عنہ کا ساتواں سبب
214قریش کی حکومت سے بعض عرب قبائل کا حسد
217شہادت عثمان رضی اللہ عنہ
230حضرت علی رضی اللہ عنہ کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک فرمان
231حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ
234مدینہ منورہ میں آمد
243بیعت خلافت
Flag Counter