Maktaba Wahhabi

قراءت قرآنیہ مستشرقین اور ملحدین کی نظر میں

مؤلف: قاری صہیب احمد میر محمدی

ناشر: کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ

عربی ترجمہ کے بعد یہ کتاب عرب دنیا میں پھیل چکی تھی،لہٰذا ضروری تھا کہ فورا ًاس کا جواب لکھ کر لوگوں کو اصل حقیقت سے روشناس کروایا جاتا،کیونکہ مسلم معاشروں میں موجود بعض تعلیم یافتہ اور جدت پسند افراد گولڈ زیہر جیسے مغربی مفکرین کے دلدادہ ہیں اور ان کی مغربی سوچ ان کے نظریات اور تصنیفات سے فکر ی غذا فراہم کرتی ہے۔ حیرت یہ ہے کہ گولڈ زیہر نے قراءات ایسے مشکل اور نہایت دشوار گزار موضوع پر طبع آزمائی کی جسارت کی ہے،جسے صرف فنِ قراء ت کے ماہر علماء ہی سمجھتے ہیں۔دار الہجرۃ (مدینہ منورہ)کے یکتائے روز گار عالم امام مالک رحمہ اللہ سے جب ایک شخص نے قراءات کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے باوجود اپنی جلالتِ شان اور تبحر علمی کے اس شخص کو مدینہ منورہ میں فنِ قراء ت کے جلیل القدرعالم امام نافع رحمہ اللہ کے پاس بھیجتے ہوئے فرمایا: ’’کُلُّ عِلْمٍ یُسْأَلُ عَنْہُ أَہْلُہٗ‘‘ ’’ہر علم کے متعلق اس کے ماہرین سے ہی سوال پوچھنا چاہیے۔‘‘ ضروری نہیں ہے کہ علوم اسلامیہ کے ہر میدان میں مغربی مفکرین کی ایسی بے معنی تحقیقات کا جواب دیا جائے اور نہ ہی ہر تحریر کسی تبصرے و تردید کی مستحق ہوتی ہے لیکن علمِ قراء ت کی نزاکتوں سے چونکہ صر ف ماہرینِ فن ہی و اقف ہیں،لہٰذامناسب تھا کہ اس کے بارے مستشرقین کے مغالطوں کو بے نقاب کیا جائے۔ اس موضوع پر جتنی بھی کتابیں اب تک لکھی گئیں ہیں،ان میں استاذ گرامی الشیخ العلامہ عبد الفتاح القاضی کی یہ کتاب ایک بہترین کاوش ہے۔مصنف موصوف شعبہ قراءات،کلیہ القرآن الکریم،جامعہ اسلامیہ،مدینہ منورہ کے چیئرمین اور تصحیح المصاحف کمیٹی مصر،کے صدر ہیں۔ ان کا شمار فن قراء ت کے محقق علماء میں ہوتا ہے۔قرائے کرام کی ایک بڑی تعدادکو ان سے شرف ِتلمذ حاصل ہے۔علوم القرآن اور قراءات کے موضوع پر ان کی متعدد تالیفات منظر عام پر آچکی ہیں اور طلباء کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ہیں۔ مصنف موصوف نے ایک ماہر محقق عالم کی طرح واضح اور ٹھوس علمی اسلوب سے گولڈ
x
صفحہعنوان
5مقدمہ
11گولڈزیہر کے نقطہ نظر کا جائزہ:
16گولڈزیہر کے نقطہ نظر کا جائزہ:
20گولڈ زیہر کے نزدیک اختلاف قراءات کے اسباب اور اس کی تردید:
21گولڈ زیہرکی رائے کا تجزیہ:
68قراءات عشرۃ کے تواتر پر مزید دلائل:
69قراءات عشرۃ کے تواترپر علماء کی تصریحات:
73ان آیات کی حقیقت جن سے گولڈ زیہر نے استشہاد کیا ہے:
76گولڈ زیہر کی رائے کا تجزیہ:
78گولڈ زیہر کی رائے کا تجزیہ:
80گولڈ زیہر کی رائے کا تجزیہ:
85گولڈ زیہر کی پہلی بات کا جائزہ:
88گولڈ زیہر کی پہلی بات کا جائزہ:
91قراءات کے متعلق گولڈ زیہر کے دیگرخیالات کا تجزیہ:
109گولڈ زیہر کی کج فہمی:
110گولڈ زیہر کی سخن سازی کا جائزہ:
113گولڈ زیہر کی بد دیانتی کا جائزہ:
113پہلی قراء ۃ ’’ کُذِّبُوا ‘‘ کی توجیہ:
114دوسری قراء ۃ ’’ کُذِبُوا ‘‘ کی توجیہات:
115تیسری قراء ۃ ’’ کَذَبُوا ‘‘ کی توجیہات:
121گولڈ زیہر کی مغالطہ آرائی اوراس کا تجزیہ:
128گولڈ زیہر کے استدلال کا تجزیہ:
130گولڈ زیہر کی خیال آرائی کا جائزہ:
135گولڈ زیہر کی کذب بیانی اوراس کا تجزیہ:
138گولڈ زیہر کی ایک اور خیال آرائی اور اس کا تجزیہ
138تجزیہ
139گولڈ زیہر کی زہر افشانی اور اس کا ردّ:
144گولڈ زیہر کا خیالِ خام اور اس کا تجزیہ
145گولڈ زیہر اپنی کتاب کے صفحہ 53 پر لکھتا ہے:
148گولڈ زیہر کی بد دیانتی کا تجزیہ:
Flag Counter