Maktaba Wahhabi

80 - 326
جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ آلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: جب ’’اکراہ‘‘ ثابت ہوجائے تو ایسے شخص کے لئے خود کو کافر ظاہر کرنا جائز ہے۰۔ بشرطیکہ دل میں ایمان پر اطمینان ہو۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿مَنْ کَفَرَ بِاللّٰہِ مِنْ بَعْدِ اِیْمَانِہٖٓ اِلَّا مَنْ اُکْرِہَ وَ قَلْبُہٗ مُطْمَئِنٌّ بِالْاِیْمَانِ وَ لٰکِنْ مَّنْ شَرَحَ بِالْکُفْرِ صَدْرًا فَعَلَیْہِمْ غَضَبٌ مِّنَ اللّٰہِ وَ لَہُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌ﴾(النحل ۱۶/ ۱۰۶) ’’جس نے ایمان لانے کے بعد اللہ کے ساتھ کفر کیا۔ سوائے اس شخص کے جسے مجبور کیا گیا ہو اور اس کا دل ایمان پر مطمئن (اور پختہ) تھا۔ لیکن جس شخص نے کھلے دل سے کفر کیاتو ایسے لوگوں پر اللہ کا غضب ہے اور ان کے لئے بڑا عذاب ہے۔ مسلمان کافر ملک میں باشرائط کام کرسکتا ہے سوال کیا مسلمان کا غیر اسلامی ملکوں میں کام کرنا جائز ہے؟ کیا یوسف علیہ السلام کاکام بھی اسی ضمن میں آتا ہے؟ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ آلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: جب مسلمان کو اپنے دین کے بارے میں فتنہ میں مبتلا ہون جانے کا خطرہ نہ ہو اور وہ حفاظت کرنے والا اور صاحب علم ہو، اسے دوسروں کی اصلاح کی امید ہو کہ وہ دوسروں کو فائدہ پہنچاسکے اور غلط کام میں تعاون نہ کرے، اس صورت میں اسے غیرمسلم حکومت میں کام (ملازمت) کرنا جائز ہے۔ حضرت یوسف علیہ السلام بھی ایسے ہی افراد میں سے تھے۔ اگر یہ شرائط پوری نہ ہوسکیں تو جائز نہیں۔ وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز فتویٰ عیسائیوں کے ہاں کھانا پینا اور چند دیگر سوالات سوال (۱) بسا اوقات مجھے میرا کوئی عیسائی ہم جماعت اپنے گھر آنے اور کھانا کھانے کی دعوت دیتا ہے تو کیااس کے گھر سے کھانا کھالینا جائز ہے جب کہ یہ یقین ہوجائے کہ جو کھانا تیار کیا گیا ہے وہ شرعی طور پر حلال ہے۔ (۲) کیا میں انہیں توحید الٰہی کے اثبات پر مشتمل کتابیں پیش کرسکتا ہوں۔ جب کہ قرآن مجید کی آیات عربی عبارت میں موجود ہوں اور ان کا ترجمہ انگریزی زبان میں کیا ہو؟ (۳) کبھی کبھار ان میں سے کسی کے گھر ہوتا ہوں اور نماز کا وقت ہوجاتا ہے، تو میں اپنا مصلیٰ لے کر ان کے سامنے وہیں نماز پڑھ لیتا ہوں تو کیا کے گھر میں پڑھی ہوئی نماز ہوجاتی ہے؟ (۴) عیسائیوں نے مجھے اپنے ساتھ گرجا گر جانے کی دعوت دی۔ میں نے کہا ’’میں پوچھے بغیر نہیں جاؤں گا۔‘‘ تو کیا میرے
Flag Counter