Maktaba Wahhabi

78 - 326
تعالیٰ ہمیں اور آپ کو حق پر ثابت قدم رکھے اور ہمیں بھی اور آپ کو بھی ظاہر اور پوشیدہ فتنوں سے محفوظ رکھے۔ وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز ٭٭٭ فتویٰ (۶۵۸۲) دنیا کی خاطر کافر ملک کی شہریت اختیار کرنا سوال اسلام میں شہریت(Nationality) کی تبدیلی کا کیا حکم ہے؟ یعنی اگر کوئی شْخص ایک عربی مسلم ملک کی شہریت چھوڑ کر دوسرے عربی ملک کی شہریت اختیار کر لیتاہے یا اسلام کے عقیدے کو محوظ رکھتے ہوئے ایک عربی مسلم ملک کی شریت ترک کرکے ایک یوپی (غیر مسلم) ملک کی شہریت اختیار کرلیتا ہے، تو اس کا کیاحکم ہے؟ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ آلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: ایک مسلمان ملک کی شہریت چھوڑ کر دوسرے مسلمان ملک کی شہریت اختیار کرلینا جائز ہے لیکن کسی مسلمان اپنے مسلمان ملک کسی کافر ملک کی شہریت اختیار کرنا جائز نہیں۔ ٭٭٭ فتویٰ(۸۰۷۳) جھوٹ اور دھوکے سے امریکہ کا گرین کارڈ حاصل کرنا سوال امریکہ میں ایک نظام ہے جسے ’’گرین کارڈ‘‘ کا نظام کہتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کسی غیر ملکی کا ریاستہائے متحدہ امریکہ میں مستقل رہائش اختیار کرنا۔ گرین کارڈ مندرجہ ذیل صورتوں میں مل سکتا ہے۔ (الف) کوئی شخص یہ ثابت کر دے کہ وہ اپنے ملک کے سیاسی حالات کی وجہ سے وہاں نہیں رہ سکتا۔ (ب) یا وہ کسی امریکی عورت سے شادی کرلے۔ سائل عرض کر تا ہے کہ ’’میں نے جھوٹ بول کر حیلے بہانے سے یہ ثابت کر دیا کہ میں شق (الف) میں شامل ہوں۔ اس طرح مجھے امریکہ میں مستقل رہائش مل گئی۔ اس کے علاوہ امریکہ حکومت مجھے یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہونے کی بنا پر نقد امداد بھی دیتی ہے۔ میں غریب آدمی ہوں اور اپنے بارے میں فتویٰ چاہتا ہوں۔ اولاً: میں نے جھوٹ بول کر اپنے آپ کو غریب اور ضرورت مند ثابت کیا۔ مقصد یہ تھا کہ میں یہاں تعلیم جاری رکھ سکوں۔ ثانیاً: میں اس بارے میں شرعی حکم معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ مجھے جو رقم ملتی ہے وہ حرام ہے یا حلال؟ اور اب میں کیا کروں جبکہ میں حکومت امریکہ کی اس امداد کے بغیر گزاربھی نہیں سکتا؟ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ آلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: مسلمان کے لئے غیر مسلم ملک کی شہریت اختیارکرنا حرام ہے۔
Flag Counter