Maktaba Wahhabi

70 - 326
وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز ٭٭٭ فتویٰ (۵۷۴۱) مشرکین کے ہاں قیام کرنے کی صورت سوال کیا مزاروں کو ماننے والے اور غیر اللہ کے لئے جانور قربان کرنے والے مشرکین میں سے کسی عورت کے گھر رات رہنا جائز ہے؟ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ آلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: مزاروں والے اور غیراللہ کے لئے ذبح کرنے والے مشرک کے ہاں رات گزارنا جائز نہیں۔ کیونکہ ممکن ہے وہ اس پر اثر انداز ہو اور اسے شرک کی طرف بلائے۔ البتہ اس وقت جائز ہے جب مجبوری ہو یا وہاں رہنے میں اسے فائدہ محسوس ہوتا ہو کہ وہ اسے اللہ تعالیٰ (کے دین) کی طرف بلائے گا اور شرک سے بچنے پر آمادہ کرے گا۔ شاید اللہ تعالیٰ اسے ہدایت نصیب فرمائے اور حق قبول کرنے کی توفیق بخشے۔ وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز ٭٭٭ فتویٰ (۵۸۵۵) عیسائیوں سے میل جول کے بارے میں چند اہم سوالات سوال ہم لوگ آسٹریلیا میں رہتے ہیں او ریہ ملک سیکولر او رلادینی ہونے کا مدعی ہے۔ یہاں ہر مذہب والوں کو کسی بھی قسم کا عقیدہ رکھنے کی آزادی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم دیکھتے ہیں کہ یہاں کے ذرائع ابلاغ ینی ریڈیو اور ٹی وی پر عیسائیوں اور یہودیوں کا تسلط ہے۔ کوئی بھی شخص اگر غور کرے تو یہ چیز واضح طو رپر نظر آئے گی۔ یہاں مسلمانو ں کی تعداد کل آبادی کا بتیسواں حصہ (۲۳؍۱) ہے۔ ہم مسلمانو ں کو بسا اوقات ان کے مراکز اور عبادت گاہوں میں جانا پڑتا ہے۔ کبھی کبھی کسی غیر مسلم دوست یا افسر کے جنازہ میں بھی جانا پڑتا ہے کیونکہ ڈیوٹی کے حالات اور ذمہ داریوں کا تقاضا ہوتا ہے۔ بسا اوقات کوئی غیر مسلم ہمارے گھر آتا ہے اور ہمارے ساتھ کھانا کھانے میں شریک ہوجاتا ہے۔ بلکہ بسا اوقات تو وہ یہ خواہش ظاہر کرتے ہیں کہ وہ مسجد کے اندر سے گھوم پھر کر دیکھنا چاہتے ہیں۔ (ظاہر ہے کہ وہ اسلامی آداب کا لحاظ کرتے ہوئے مسجد میں آئیں گے۔ مثلاً جوتے اتار کرداخل ہوں گے اور عورتیں سر ڈھانپ کر آئیں گی) لہٰذا ارشاد فرمائیے کہ مندرجہ ذیل امور میں شرعی طور پر کیا حکم ہے؟ (۱) ہمارا ان کے گھرو ں می داخل ہونا۔ (۲) ہمارا ان کے مذہبی کاموں میں حاضر ہونا۔ (۳) تجارت وغیرہ کے معاملات میں ان کے ساتھ شریک ہونا۔ (۴) ان کا ہمارے گھروں میں داخل ہونا۔ (۵) ان کا ہماری عبادت گاہوں میں داخل ہونا۔
Flag Counter