Maktaba Wahhabi

55 - 326
یا عیسائیوں کی عید کا دن ہوتا ہے تو اس دن مسلمانو ں کے مدرسہ میں چھٹی کردیتے ہیں اور جب مسلمانوں کی عید آتی ہے تو اسلامی مدرسہ میں چھٹی نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں کہ اگر ہم یہودونصاریٰ کی چھٹیوں کی پیروی نہ کریں گے تو وہ لوگ اسلام میں داخل ہوجائیں گے۔ محترم شیخ صاحب! آپ ہمیں یہ سمجھائیں کہ ان کا یہ کام دین اسلام میں صحیح ہے یا نہیں؟ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ آلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: (۱) سنت یہی ہے کہ دین اسلام کے شعائر کو ظاہر کیا جائے اور انہیں فوقیت دی جائے۔ ان کا اظہار نہ کرنارسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقہ کے خلاف ہے۔ صحیح حدیث ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (عَلَیْکُم بِسُنَّتِیْ وَسُنَّۃِ الْخُلَفَائِ الرَّشِدیْنَ الْمَھْدِیِّینَ تَمَسَّکُو بِھَا وَعَضُّوا عَلَیْھَا بِالنَّوَاجِدِ) ’’میری سنت کو لاز پکڑ لو او رہدایت یافتہ خلفائے راشدین کا طریقہ اختیار کرو، اسے مضبوطی سے داڑھو ں سے پکڑ کے رکھو‘‘ (۲) مسلمانو ں کے لئے جائز نہیں کہ کفار کی عیدوں میں شریک ہوں اور اس موقعہ پر خوشی کا اظہار کریں یا کسی دینی یا دنیوی کام کو معطل کرکے چھٹی کریں، کیونکہ اس طرح اللہ کے دشمنوں سے مشابہت لازم آتی ہے جو حرام ہے اور ان کے غلط کام میں تعاون ہوتا ہے، جو جائز نہیں ہے۔ صحیح حدیث ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (مَنْ تَشَبَّہَ بِقَوْمِ فَھُوَ مِنْھُمْ) ’’جو شخص کسی قوم سے مشابہت اختیار کرے وہ انہیں میں سے ہے‘‘[1] اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿وَ تَعَاوَنُوْا عَلَی الْبِرِّ وَ التَّقْوٰی وَ لَا تَعَاوَنُوْا عَلَی الْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ وَ اتَّقُوا اللّٰہَ اِنَّ اللّٰہَ شَدِیْدُ الْعِقَابِ﴾ (المائدۃ ۵/۲) ’’نیکی اور تقویٰ کے کامو ں میں ایک دوسرے سے تعاون کرو، گناہ اور زیادتی میں تعاونہ نہ کرو اور اللہ سے ڈرو۔ بے شک اللہ تعالیٰ سخت سزا دینے والا ہے۔‘‘ ہم آپ کو نصیحت کرتے ہیں کہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ علیہ السلام کی کتاب (اقْتِضَائُ الصِّرَاطِ الْمُسْتَقِیْمِ) اس موضوع پر یہ کتاب بہت مفیدہے۔ وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز ٭٭٭ فتویٰ (۵۱۲۴) غیر مذاہب کی رسومات میں شرکت کرنا سوال اگر کسی مسلمان کو بدھ مذہب کے مردوں کو نذر آتش کرنے کی رسم میں شرکت کی دعوت دی جائے تو کیا
Flag Counter