Maktaba Wahhabi

44 - 326
ہیں۔ اس لئے انہیں مسلمانوں والے حقوق دئیے جاتے ہیں) اور جس نے نماز چھوڑ دی اس نے کفر کیا‘‘ اس حدیث کو امام احمد‘ ترمذی‘ ابو داؤد‘ نسائی اور ابن ماجہ نے صحیح سند کے ساتھ حضرت یزید بن حصیب رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔ اس کے علاوہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (بَیْنَ الرَّجُلِ وَبَیْنَ الْکُفُرِ والشِّرْکِ تَرْکُ الصَّلَاۃِ) (صحیح مسلم) ’’بندے اور کفروشرک کے درمیان حد فاصل ترک نماز ہے۔‘‘ (یعنی بندہ ترک نماز کی وجہ سے کفروشرک سے جاملتا ہے۔ بندے اور کفر کو ملانے والا رابطہ ترک نماز ہے) اس حدیث کو امام مسلم نے اپنی کتاب ’’صحیح‘‘ میں حضرت جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔ وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز ٭٭٭ فتویٰ (۲۱۵۱) نیکی کی تلقین کرتے رہنا چاہئے سوال ہمارے بہت سے ساتھی نماز نہیں پڑھتے۔ شاید جب وطن میں تھے تو پڑھتے ہوں گے لیکن جب سے انہوں نے امریکہ کا انداز زندگی دیکھا ہے تو وہ سب نماز روزہ چھوڑ بیٹھے ہیں اور اپنا پرانا مذہب بھلا بیٹھے ہیں۔ میں نے اور میرے بعض ساتھیوں نے انہیں سمجھایا اور نماز کی ترغیب دی لیکن وہ نہیں مانے۔ تو کیا اب ہماری ذمہ داری پوری ہوگئی جب کہ ہماری رہائش گاہ ایک ہی تھی؟ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ آلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: اگر صورت حال واقعی اسی طرح ہے جس طرح آپ نے بیان کی ہے، تو آپ نے اپنی ذمہ داری ادا کردی اور ان کے ساتھ مجبوری کی حالت میں رہنا جائز ہے۔ آپ کا فرض ہے کہ حکمت کے ساتھ‘ اچھے انداز سے وعض اور نصیحت کے ذریعے اور بہتر انداز سے تبادلۂ خیال اور بحث مباحثہ کے ذ ریعے انہیں سمجھاتے رہیں اور دین پر کاربند ہونے کی تلقین کرتے رہیں۔ شاید آپ کی وجہ سے اللہ تعالیٰ انہیں ہدایت نصیب فرمادے۔ اسی طرح آپ کو اور ان کو بے حدثواب او ربھلائی حاصل ہوجائے۔ انشاء اللہ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ثابت قدمی عطا فرمائے اور نیکی نیتی اور صبر سے نوازے۔ یقیناً وہ سننے والا اور قبول کرنے والا ہے۔ اللہ تعالیٰ دوسرے دوستوں کو بھی اپنے سیدھے راستے کی ہدایت دے۔ آمین۔ وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز ٭٭٭ فتویٰ (۳۵۳۵) داڑھی کا مذاق اڑانا بڑا جرم ہے سوال جو شخص داڑھی منڈواتا ہے اور داڑھی رکھنے والے سے ٹھٹھا مذاق کرتا ہے اور اسے بھی داڑھی مونڈنے
Flag Counter