Maktaba Wahhabi

329 - 326
حدیثوں میں جو حلقات ذکر اور اس کے لیے جمع ہونے کا ذکر آیا ے اس سے مراد علم کی مجلسیں ہیں ۔ وَبِاللّٰہِ التَّوفَیقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَصَحھبِہِ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ، رکن : عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان ، نائب صدر : عبدالرزاق عفیفی، صدر : عبدالعزیز بن باز۔ ٭٭٭ فتویٰ(۷۹۸۷) ذکر کایہ طریقہ بے دلیل ہے سوال ہمارے ہاں مسجد میں کچھ لوگ اسمائے حسنی کے بعد ایک سوبائیس دفعہ ’’یالطیف‘‘ پڑھتے ہیں ۔ کیا یہ عمل شریعت میں ثابت ہے؟ جواب:… اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ وآلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: یہ عمل جائز نہیں، کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا کوئی ثبوت نہیں ملتا اور صحیح حدیث میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان ہے کہ ((مَنْ أَحّدَثَ فِی أَمْرِنَا ہٰذَا مَالَیْسَ مِنْہُ فَہُوَ رَدٌّ)) ’’ جس نے ہمارے دین میں وہ چیز ایجاد کی جو اس میں سے نہیں تو وہ ناقابل قبول ہے۔ ‘‘ ایک حدیث یہ الفاظ ہیں : ((مَنْ عَمِلَ عَمَلًا لَیْسْ عَلَیْہِ أَمْرُنَا فَھُوَرَدٌّ)) ’’ جس نے کوئی ایسا عمل کیاجو ہمارے دین کے مطابق نہیں وہ مردود ہے۔‘‘ وَبِاللّٰہِ التَّوفَیقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَصَحھبِہِ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ، رکن : عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان ، نائب صدر : عبدالرزاق عفیفی، صدر : عبدالعزیز بن باز۔ ٭٭٭ فتویٰ(۷۸۲۱) سوال عمومی ذکر کو گن کر کرنے کا کیا حکم ہے ؟ اگر جائز نہیں تو جن احادیث میں تعداد کا ذکر ہے ان پر کیسے عمل کیا جائے ؟ مثلاً حدیث : ((مَنْ صَلَّى عَلَىَّ فِي يَوْمِ الْجُمْعَةِ مَرَّةً وَاحِدَةً صَلاَةً صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ عَشْرًا مَنْ صَلَّى عَلَىَّ عَشْرًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ مِائَةَ)) ’’جس نے جمعہ کے دن مجھ پر ایک بار درود پڑھا، اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے اور جس نے مجھ پر دس بار درود پڑھا، اللہ اس پر سو رحمتیں نازل فرماتا ہے ۔ ‘‘ ایک اورحدیث میں ارشاد ہے : ’’جس نے سور حمتیں نازل فرماتا ہے ۔‘‘ ((مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ يُحْيِي وَيُمِيتُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌفِى الْيَوْمِ مِائَةَ مَرَّةٍ كَانَ كَمَنْ اَعْتَقَ أَلْفَ نَسْمَةٍ مِنْ وُلَدٍ إِسْمَاعِيْلَ...))
Flag Counter