Maktaba Wahhabi

320 - 326
فائدہ پہنچائے۔ جواب:…اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ وآلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: آپ نے حج کا ارادہ رکھنے والے کے گھر والوں کا جو عمل ذکر کیا ہے کہ وہ چارپائی وغیرہ رکھتے ہیں ۔ اسے دھوتے ، بچھاتے اور معطرکرتے ہیں پھر اس پر لوگوں کو بیٹھنے سے منع کرتے ہیں حتی کہ حاجی واپس آکر اس پر بیٹھے ، اس کے بعد جو چاہے اسے بیٹھنے کی اجازتہوتی ہے، یہ نئی بدعت ہے اور ایسا قانون بنانا ہے جس کا اللہ نے حکم نہیں دیا ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایاہے: ﴿اَمْ لَہُمْ شُرَکَائُ شَرَعُوْا لَہُمْ مِّنْ الدِّیْنِ مَا لَمْ یَاْذَنْ بِہٖ اللّٰہُ ﴾ ’’ کیا ان کے ایسے شریک ہیں جو ان کے لیے ایسا دین مشروع کرتے ہیں جس کی اللہ نے اجازت نہیں دی‘‘ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ: ((مَنْ أَحّدَثَ فِی أَمْرِنَا ہٰذَا مَالَیْسَ مِنْہُ فَہُوَ رَدٌّ)) ’’ جس نے ہمارے دین میں وہ چیز ایجاد کی جو اس میں سے نہیں تو وہ ناقابل قبول ہے۔ ‘‘ ((مَنْ عَمِلَ عَمَلًا لَیْسْ عَلَیْہِ أَمْرُنَا فَھُوَرَدٌّ)) ’’ جس نے کوئی ایسا عمل کیاجو ہمارے دین کے مطابق نہیں وہ مردود ہے۔‘‘ اس لیے جو شخص وہ کام کرتا ہے جس کا آپ نے ذکر کیا اس کے لیے ضروری ہے کہ سے ترک کر دے کیونکہ یہ غلط کام ہے او رپہلے جو کر چکا ہے، اس سے اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ کرے۔ وَبِاللّٰہِ التَّوفَیقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَصَحھبِہِ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ، رکن : عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان ، نائب صدر : عبدالرزاق عفیفی، صدر : عبدالعزیز بن باز۔ ٭٭٭ فتویٰ(۲۳۲۳) انڈونیشین حاجیوں کا نیا طریقہ سوال:…نام تبدیل کرنے کا کیا حکم ہے۔ جس طرح اثر انڈونیشی حاجی کرتے ہیں کہ وہ مکہ مکرمہ یامدینہ منورہ میں جا کر اپنے تبدیل کرلیتے ہیں۔ کی ایہ سنت ہے یا نہیں: جواب:… اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ وآلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: نبی صلی اللہ علیہ وسلم برے ناموں کو بدل کر اچھے نام رکھ دیا کرتے تھے ۔ اگر انڈونیشیا کے حاجی اسی وجہ سے نام تبدیل کریں تو اجازت ہے اور اگر اس وجہ سے کریں کہ وہ حج سے فارغ ہوئے ہیں یا مسجد نبوی کی زیارت جو وہاں نماز پڑھنے کے لیے کی تھی اس سے فارغ ہوئے ہیں ، تب جائز نہیں ہے۔ بلکہ احداث فی الدین کی وجہ سے یہ بدعت ہے۔ وَبِاللّٰہِ التَّوفَیقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَصَحھبِہِ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ، رکن : عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان ، نائب صدر : عبدالرزاق عفیفی، صدر : عبدالعزیز بن باز۔ ٭٭٭
Flag Counter