Maktaba Wahhabi

32 - 326
یُحِبُّ الْمُقْسِطِین٭ اِِنَّمَا یَنْہَاکُمُ اللّٰہُ عَنْ الَّذِیْنَ قَاتَلُوکُمْ فِی الدِّیْنِ وَاَخْرَجُوکُمْ مِّنْ دِیَارِکُمْ وَظَاہَرُوْا عَلٰی اِِخْرَاجِکُمْ اَنْ تَوَلَّوْہُمْ وَمَنْ یَّتَوَلَّہُمْ فَاُوْلٰٓئِکَ ہُمْ الظَّالِمُوْنَ ﴾ ’’جن لوگو ں نے تم سے دین کی بنیاد پر جنگ کی اور تمہیں تمہارے گھر وں سے نکالا، اللہ تعالیٰ تمہیں ان کیساتھ نیکی اور انصاف (کا سلوک) کرنے سے نہیں روکتا۔ اللہ تو انصاف کرنے والوں کے ساتھ محبت رکھتا ہے۔ اللہ تعالیٰ تمہیں صرف ان لوگوں سے دوستی کرنے سے روکتا ہے جنہو ں نے تم سے دین کی بنیاد پر جنگ کی اور تمہیں تمہارے گھروں سے نکال دیا اور تمہارے نکالنے پر (نکالنے والوں سے) تعاون کیا۔ جو ان سے دوستی کریں گے وہی (لوگ) ظالم ہیں۔‘‘ تفصیلات سننے کے بعد فتویٰ لگائیں سوال مساجد میں قائم کچھ مذہبی تنظیمیں جو مسلمانوں کے بعض فرقوں سے تعلق رکھتی ہیں۔ مثلاً وہ جماعتیں حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم (کی صحت اور ضعف) کے متعلق عقل کی معیار بناتی ہیں اور اس طرح ہزاروں صحیح حدیثوں کا انکار کردیتی ہیں۔ بعض جماعتیں اللہ تعالیٰ کے اسماء وصفات کو ان کے ظاہری معنو ں سے ہٹا کر ان کی دوسری تشریح کرتی ہیں۔ یہ لوگ کہتے ہیں ’’پہلوں (کاموقف) زیادہ پختہ تھا۔ لیکن بعد والوں (موقف) زیادہ علم والا ہے۔’’انہوں نے یہ بات مشہور کر رکھی ہے کہ ’’اللہ ہر جگہ موجودہے‘‘ اس کے علاوہ اور بھی جماعتیں ہیں۔ انہوں نے اپنی اپنی مسجدیں بھی بنارکھی ہیں۔ کیاان مساجد میں ایسا عقیدہ رکھنے والے امام کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے؟ ان میں سے کسی مسجد کا امام یہ ظاہر کرے کہ وہ اس قول سے رجوع کرتا ہے تو کیا مجھے اس سے یہ مطالبہ کرنا چاہئے کہ وہ اس جماعت سے علیحدگی اختیار کرے یا میں اس بات کو صحیح مان لوں؟ جواب الْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ آلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: جو شخص ان صحیح احادیث کا انکار کرتا ہے جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں اور ان کی تکذیب ہے، وہ غلطی پر ہے اور گناہ گار ہے۔ جہاں تک اس کے کافر ہونے کا تعلق ہے تو اس میں کچھ تفصیل ہے۔ جو شخص ان احادیث وآیات کی تاویل کرتا ہے جن میں اللہ تعالیٰ کے اسمائے حسنیٰ اور صفات مقدسہ بیان ہوئی ہیں اور ان کے ظاہری معنی کو چھوڑ کر دوسرے معنی مراد لیتا ہے اور یہ کہتا ہے کہ ’’سلف کا مذہب زیادہ پختہ اور سلامتی والا ہے لیکن متاخرین کا علم زیادہ ہے‘‘ اس شخص کی یہ بات غلط ہے کہ متاخرین کا علم زیادہ ہے۔ کیونکہ سلف صالحین (صحابہ کرام اور تابعین عظام) کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ باخبر تھے اور انہیں زیادہ اچھی طرح سمجھتے تھے اور ان کے مطلب ومقصد سے خوب واقف تھے۔ لہٰذا ان کا مذہب متاخرین کے مذہب سے زیادہ پختہ اور زیادہ سلامتی والاہے۔ اور جو شخص اس بات کا قائل ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی ذا ت کے لحاظ سے ہر جگہ موجود ہے، وہ حلول کا عقیدہ رکھنے والا ہے، لہٰذا وہ کافر ہے اور جو شخص یہ کہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ علم کے لحاظ سے ہر جگہ ہے، ذات کے لحاظ سے نہیں و وہ صحیح کہتا ہے اور جو شخص غلو کرتے ہوئے تمام صحیح احادیث نبویہ کا انکار کرتا ہے اور صرف قرآن پر ایمان لانے کا دعوی کرتا ہے تو وہ بھی کافر ہے اس کے پیچھے نماز جائز ہے، نہ اس کی اقتداء میں ادا کی ہوئی نماز ہوتی ہے۔ اسی طرح جو شخص اسمائے حسنیٰ اور صفات باری تعالیٰ اور قیامت وغیرہ کی نصوص کی تاویل کرتا ہے اور وحدۃ الوجود کا قائل ہے یا اللہ تعالیٰ کو ایک ایسا کلی وجو دقرار دیتا ہے جس کا وجود صرف ذہن میں ہے ذہن سے باہر کہیں نہیں، یا موت کے بعد جسمانی طور پر اٹھنے کا انکار کرتے
Flag Counter