Maktaba Wahhabi

316 - 326
الصیام روزہ کی بدعتیں فتویٰ( ۲۶۰۸) نفلی روزوں کے بارے میں صحیح نقطہ نظر سوال رجب میں کچھ نفلی روزے رکھے جاتے ہیں ، کیا وہ مہینے میں ہوتے ہیں یا درمیان میں آخر میں؟ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ وآلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: ماہ رجب کے روزوں کی فضیلت میں خاص طو رپر کوئی حدیث نہیں آئی۔۔ سنن نسائی اور سنن ابی داؤد میں حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ سے ایک حدیث مروی ہے جسے امام ابن خزیمہ نے صحیح قراردیا ہے ۔ اسامہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ’’میں نے عرض کی ، اے اللہ نے کے رسول! میں آپ کو کسی مہینے میں اتنے روزے رکھتے نہیں دیکھتا جتنے روزے آپ شعبان میں رکھتے ہیں ۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((َ ذَلِکَ شَہْرٌ یَغْفُلُ النَّاسُ عَنْہُ بَیْنَ رَجَبٍ وَرَمَضَانَ وَہُوَ شَہْرٌ تُرْفَعُ فِیہِ الْأَعْمَالُ إِلَی رَبِّ الْعَالَمِینَ فَأُحِبُّ أَنْ یُرْفَعَ عَمَلِی وَأَنَا صَائِمٌ )) ’’ یہ رجب اور رمضان کے درمیان ایسا مہینہ ہے جس سے لوگ غفلت برتتے ہیں، حالانکہ ایسامہینہ ہے جس میں اعمال رب العالمین کے حضور پیش کیے جاتے ہیں۔ اس لیے میں پسند کرتا ہون کہ جب میرے اعمال پیش ہوں تو میں روزے کی حالت میں ہوں ۔‘‘[1] البتہ ہر مہینہ میں تین ر وزے رکھنے کی عمومی ترغیب آئی ہے۔ [2] او رہرقمری کی تیرہ ، چودہ، پندرہ تاریخ کا روزہ رکھنے کی ترغیب وار دہے۔[3] حرمت والے مہینوں (ذوالحجہ،محرم اور رجب) میں روزے رکھنے اور سوموار اور جمعرات کا روزہ
Flag Counter