Maktaba Wahhabi

302 - 326
فتویٰ (۴۹۹۴) سوال ہم مراکش والوں کا یہ رواج ہے کہ وہ فجر او رمغرب کی نمازکے بعد جماعت کی صورت میں قرآن مجید پڑھتے ہیں ۔ بعض لوگ کہتے یں کہ یہ بدعت ہے؟ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ وآلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: نماز فجر اورمغرب وغیرہ کے بعدکچھ لوگوں کا بیک آواز مل کر تلاوت کرنا بدعت ہے۔ سی طرح نماز باجماعت کے بعد ہمیشہ باجماعت (اجتماعی) دعا کرنے کا یہی حکم ہے۔ لیکن اگرہرشخص الگ الگ اپنی اپنی تلاوت کرے ، یا مل کراس طرح قرآن پڑھیں کہ جب ایک پڑھ چکے تو دوسرا پڑھے اور باقی سب توجہ سے سنتے رہیں تو یہ بہت افضل اعمال میں سے ہے کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے: ((مَا اجْتَمَعَ قَوْمٌ فِیْ بَیْتٍ مِنْ بُیُوتِ اللّٰہِ یَتْلُونَ کِتَابَ اللّٰہِ وَیَتَدَارَسُونَہٗ بَیْنَہُمْ اِلَّا نَزَلَتْ عَلَیْہِمُ السَّکِینَۃُ وَغَشِیَتْہُمُ الرَّحْمَۃُ وَحَفَّتْہُمُ الْمَلَآئِکَۃُ وَذَکَرَہُمُ اللّٰہُ فِیمَنْ عِنْدَہٗ )) ’’جب بھی کچھ لوگ اللہ کے کسی گھر میں جمع ہو کر اللہ کی کتاب پڑھتے پڑھاتے ہیں تو ان پر سکینت (تسکین)نازل ہوتی ہے اور انہیں فرشتے گھیر لیتے ہیں اور اللہ ان (فرشتوں) میں ان کا ذکر کرتا ہے جو اس کے پاس ہیں۔‘‘ وَبِاللّٰہِ التَّوفَیقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَصَحھبِہِ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ، رکن : عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان ، نائب صدر : عبدالرزاق عفیفی، صدر : عبدالعزیز بن باز۔ سوال مل کر ایک آواز سے قرآن کی تلاوت کرنے کا کیا حکم ہے خصوصا جمعہ کے دن امام کے خطبہ کے لیے آنے سے پہلے؟ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ وآلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: یہ جائز نہیں اور اسے جمعہ کے دن امام کے آنے سے پہلے وقت کے لے خاص کرنا خود ساختہ بدعت ہے۔ وَبِاللّٰہِ التَّوفَیقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَصَحھبِہِ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ، رکن : عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان ، نائب صدر : عبدالرزاق عفیفی، صدر : عبدالعزیز بن باز۔ کاربار کے لیے قرآن خوانی کرانا سوال کیایہ جائز ہے کہ کوئی شخص کسی خاص مقصد سے لوگوں کو جمع کرکے انہیں قرآن مجید پڑھنے کو کہے۔ مثلا اس نے اپنا کاربار تبدیل کرنا چاہا اور لوگوں کو قرآن خوانی کے لیے بلا کر جمع کر لیا گاکہ اس کے کاربار میں برکت ہو؟ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ وآلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید ا س لیے نازل کیا ہے تاکہ اس کی تلاوت کر کے بندگی کا اظہار کیا جائے اس کے احکام پر عمل کیا
Flag Counter