Maktaba Wahhabi

290 - 326
فتویٰ (۳۲۳۰) بدعت کی تعریف سوال آپ ہمیں وضاحت سے بیان کریں کہ بدعت کیا ہوتی ہے اور اس کی قسمیں کون کون سی ہیں۔؟ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ وآلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: بدعت سے مراد وہ عبادت ہے جو اللہ تعالیٰ نے شریعت میں نازل نہیں فرمائی ۔ مثلامیلاد منانا،شب معج کا تہوار منانا اور اذان کے بعدمؤذن کا (ضروری سمجھ)بلندآ واز سے دورد پڑھنا، وغیرہ۔ بدعت اور اس کی اقسام کی وضاحت کے لیے بہ تسے علماء نے کتابیں لکھی ہیں، جن میں سے بعض درج ذیل ہیں : ۱۔ کتاب ’’ السنن والمبتدعات‘‘ از شیخ محمد احمد عبدالسلام حوامدی۔ ۲۔ کتاب ’’ الابداع فی مضار الابتداع‘‘ از شیخ علی محفوظ۔ یہ دونوں مصر کے علماء ہیں ۔ ان سے بہت پہلے امام محمد بن وضاح نے ’’ کتاب البدع والنہی عنھا‘‘ اور امام شاطبی نے ’’ کتاب الاعتصام‘‘ کھی تھی۔ وَبِاللّٰہِ التَّوفَیقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَصَحھبِہِ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ، رکن : عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان ، نائب صدر : عبدالرزاق عفیفی، صدر : عبدالعزیز بن باز۔ فتویٰ( ۶۷۱۹) بدعت آمیز عمل ناقابل قبول ہوتا ہے سوال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ عَمِلَ عَمَلاً لَیَسَ عَلَیْہِ أَمْرُنَا فَہُوَ رَدٌّ)) ’’ جس نے کوئی ایسا عمل کیاجو ہمارے حکم کے مطابق نہیں تو وہ ناقابل قبول ہے۔‘‘ کیا بدعتی کا وہی عمل غیر مقبول ہوتا ہے جو بدعت ہے یا (اس کی وجہ سے ) اس کے تمام اعمال غیر مقبول ہوجاتے ہیں ؟ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ وآلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: بدعتیں کئی طرح کی ہیں۔ کچھ وہ ہیں جو دین کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہیں، کچھ وہ ہیں جن کا تعلق عباد کے طریق ادائیگی سے ہے، یادین میں کسی غیر مقبول ہوجاتے ہیں ۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَقَدِمْنَآ اِِلٰی مَا عَمِلُوْا مِنْ عَمَلٍ فَجَعَلْنٰہُ ہَبَآئً مَّنْثُورًا﴾ ’’ہم ان علموں کی طرف آئیں گے جو انہوں نے کئے اور انہیں بکھرا ہوا غبار بنا دیں گے۔‘‘ (الفرقان: ۲۴/۲۳) اگر بدعت کا تعلق عبادت کی کیفیت سے ہو مثلا اجتمادی طورپر ذکر ، تکبیرات اور تلبیہ ادا کرنا ، یا بدعت اس قسم کی ہو کہ دین میں ایک نیا کام شروع کردیاجائے جو شریعت میں موجود نہیں مثلا میلا منانا، تویہ عمل مردود اور ناقابل قبول ہوگا۔
Flag Counter