Maktaba Wahhabi

239 - 326
جب صورت حال یہ ہو کہ آپ نے ذکر کی ہے کہ وہ جناب علی‘ حسن اور حسین رضی اللہ عنہم وغیرہ کو پکارتے ہیں تو وہ شرک اکبر کے مرتکب ہیں جس کی وجہ سے انسان اسلام سے خارج ہوجاتا ہے۔ اس لئے مسلمان لڑکیوں کا رشتہ دینا جائز نہیں اور ان کی عورتوں سے نکاح کرنا بھی جائز نہیں، نہ ان کا ذبیحہ کھانا جائز ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿وَ لَا تَنْکِحُوا الْمُشْرِکٰتِ حَتّٰی یُؤْمِنَّ وَ لَاَمَۃٌ مُّؤْمِنَۃٌ خَیْرٌ مِّنْ مُّشْرِکَۃٍ وَّ لَوْ اَعْجَبَتْکُمْ وَ لَا تُنْکِحُوا الْمُشْرِکِیْنَ حَتّٰی یُؤْمِنُوْا وَ لَعَبْدٌ مُّؤْمِنٌ خَیْرٌ مِّنْ مُّشْرِکٍ وَّ لَوْ اَعْجَبَکُمْ اُولٰٓئِکَ یَدْعُوْنَ اِلَی النَّارِ وَ اللّٰہُ یَدْعُوْٓا اِلَی الْجَنَّۃِ وَ الْمَغْفِرَۃِ بِاِذْنِہٖ وَ یُبَیِّنُ اٰیٰتِہٖ لِلنَّاسِ لَعَلَّہُمْ یَتَذَکَّرُوْن﴾ (البقرۃ۲؍۲۲۱) ’’اور مشرک عورتوں سے نکاح نہ کرو حتیٰ کہ وہ ایمان لے آئیں اور مومن لونڈی مشرکہ عورت سے بہتر ہے اگرچہ وہ (مشرک) تمہیں اچھی لگے اور مشرکوں کو رشتہ نہ دو حتیٰ کہ وہ ایمان لے آئیں اور مومن غلام مشرک مرد سے بہتر ہے اگرچہ تمہیں اچھا لگے۔ یہ لوگ آگ کی طرف بلاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ اپنے اذن سے جنت اور بخشش کی طرف بلاتا ہے اور لوگوں کے لئے اپنے احکام بیان کرتاہے تاکہ وہ نصیحت قبول کریں۔‘‘ وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز ٭٭٭ فتویٰ (۷۳۰۸) شیعی عقائد سے متعلق اہم کتاب سوال حسب استطاعت شیعہ کے عقائدبیان فرمائیں۔ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ وآلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: شیعہ کے بہت سے فرقے ہیں۔ ان میں سے غلو کے مرتکب ہیں، کچھ (اس قدر) غلو نہیں کرتے، آپ ان کتابوں کا مطالعہ کریں جن میں علماء نے ان کے فرقوں کی تفصیل اور ہر فرقے کا الگ الگ عقیدہ بیان کیا ہے۔ مثلاً ’’مقالات الاسامیین‘‘ تصنیف ابو ا لحسن اشعری‘‘ ’’منہاج السنۃ‘‘ تصنیف شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ، ’’الْفَرْق بَیْنَ الْفِرَقْ‘‘ تصنیف عبد القاہر بغدادی رحمہ اللہ،’’المحل والنحل‘‘ از شہر ستانی رحمہ اللہ ،’’اَلْمِلَلْ وَالنِّحَل‘‘ از ابن حزم رحمہ اللہ اور ’’مختصر تحفہ اثنا عشریہ‘‘ وغیرہ،تاکہ آپ ان کے عقائد سے بخوبی واقف ہوسکیں۔ وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز ٭٭٭ فتویٰ (۸۱۸۷) شیعہ کے متعدد فرقے ہیں سوال کیا موجودہ دور کے تمام شیعہ یا ان کے لیڈر کافر ہیں؟ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ وآلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: موجودہ دور کے شیعہ کے بہت سے فرقے ہیں۔ ان کے بارے میں آپ موجودہ دور کے علماء کی کتابیں پڑھئے تاکہ آپ کو
Flag Counter