Maktaba Wahhabi

203 - 326
اور براہ کرم کچھ کتابیں بھی ارسال فرمائیں جو اس جماعت کے متعلق معلومات فراہم کرتی ہوں کیونکہ مجھے ان کے متعلق مطالعہ کا شوق ہے۔ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ وآلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نبوت کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے۔ لہٰذا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں ہے۔ اس کے دلائل قرآن مجید اور احادیث صحیحہ میں موجود ہیں اس لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد جو شخص نبوت کا دعویٰ کرتا ہے وہ کذاب ہے ایسے ہی جھوٹے لوگوں میں سے ایک غلام احمد قادیانی بھی ہے۔ اس کا اپنے بارے میں نبوت کا دعویٰ جھوٹ ہے اور قادیانی جو سمجھتے ہیں کہ اس کا دعویٰ ثابت ہو چکا ہے یہ ان کا غلط خیال ہے۔ سعودی عرب کی ’’مجلس ہئیۃ کبار علماء‘‘ کی طرف سے قادیانیوں کو ایک کافر قرار دیا جاچکا ہے۔ وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز ٭٭٭ فتویٰ (۸۵۳۶) مسلمانوں اور قادیانیوں میں فرق سوال مسلمانوں اور احمدیوں میں کیا فرق ہے؟ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ وآلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: ان دونوں میں یہ فرق ہے کہ مسلمان ایک اللہ کی عبادت کرتے ہیں اور اس کے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرتے ہیں اور یہ ایمان رکھتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین ہیں، آپ کے بعد کوئی نبی نہیں ۔ احمدی وہ ہیں جو مرزا غلام احمد کے پیروکار ہیں لہٰذا وہ کافر ہیں مسلمان نہیں۔ کیونکہ ان کا خیال ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد مرزا غلام احمد نبی ہے اور جو شخص یہ عقیدہ رکھتا ہے اس کے متعلق تمام علمائے مسلمین کا اتفاق ہے کہ وہ کافر ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ﴿مَا کَانَ مُحَمَّدٌ اَبَآ اَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِکُمْ وَلٰکِنْ رَّسُوْلَ اللّٰہِ وَخَاتَمَ النَّبِیّٖنَ ﴾ (الاحزاب۳۳؍۴۰) ’’محمد صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے مردوں میں سے کسی کے والد نہیں لیکن وہ اللہ کے رسول اور نبیوں کو ختم کرنے والے ہیں۔‘‘ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح حدیث ہے کہ آپ نے فرمایا: (أَنَا خَاتَمَ النَّبِیِّینَ لاَ نَبِیَّ بَعْدِي) ’’میں خاتم النببین ہوں، میر ے بعد کوئی نبی نہیں ۔‘‘[1] وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز ٭٭٭
Flag Counter