Maktaba Wahhabi

170 - 326
واضح رہے کہ سب سے عظیم اور شرف والی کتاب ’’قرآن مجید‘‘ ہے۔ جس میں اللہ تعالیٰ نے صحیح عقیدہ وضاحت سے بیان فرمایاہے اور اس عقیدہ کے مخالفین کی غلطی کو واضح فرمایا ہے۔ اس لئے ہم آپ کو نصیحت کرتے ہیں کہ قرآن مجید کی تلاوت کثرت سے کریں اور اس کے معانی ومطالب پر غور کریں۔ اس میں ہدایت بھی ہے اور نور بھی۔ اس میں ہر نیکی ترغیب ہے اور ہر برائی سے تنبیہ۔ جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿اِنَّ ہٰذَا الْقُرْاٰنَ یَہْدِیْ لِلَّتِیْ ہِیَ اَقْوَمُ﴾ (الاسراء۱۷؍۹) ’’بلاشبہ یہ قرآن وہ سیدھا راستہ دکھاتا ہے جو سب سے سیدھا ہے۔‘‘ وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز ٭٭٭ فتویٰ (۷۴۴۳) مفید کتب کا مطالعہ کریں سوال وہ کونسی کتابیں ہیں جن کا مطالعہ کرنا ہمارے لئے ضروری ہیں تاکہ ہم اپنے دین کو سمجھ سکیں؟ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ وآلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: قرآن مجید اور حدیث کی کتابیں، مثلاً صحیح بخاری‘ صحیح مسلم اور سنن اربعہ[1] اور صحیح عقیدہ بیان کرنے والی کتابیں مثلاً کتالب التوحید‘ فتح المجید اور ابن قیم کی زاد المعاد اور عقیدہ واسطیہ،شرح طحاویہ اور علمائے اہل سنت کی تصفیف کی ہوئی اسی طرح کی دیگر کتابیں۔ وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز ٭٭٭ فتویٰ (۸۱۵۰) سوال ہمیں وہ اسلامی کتابیں بتائیے جن کی طرف عقیدہ اور فقہ میں رجوع کیا جاسکے اور سیرت نبوی میں کون سی کتاب صحیح ہے؟ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ وآلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: آپ قرآن مجید اور احادیث کی کتابیں مثلاً صحیحین اور سنن پڑھیں۔ توحید کی کتابوں میں سے ’’شرح عقیدہ طحاویہ‘‘ اور ’’فتح المجید شرح کتاب التوحید‘‘ اور سیرت فقہ کے لئے ’’زاد المعاد‘‘ کا مطالعہ کریں۔ اس کے علاوہ شیخ الاسلام امام احمد ابن تیمیہ اور ان کے شاگرد امام ابن قیم کی تالیفات پڑھیں۔ وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز ٭٭٭
Flag Counter