Maktaba Wahhabi

169 - 326
’’وہابیت‘‘ کا لفظ شیخ محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ کے مخالفین ان کی دعوت کے لئے بولتے ہیں، جبکہ شیخ توحیدکو مشرکانہ عقائد واعمال سے پاک کرنے اور جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے راستے کے علاوہ سب راستوں کو چھوڑدینے کی دعوت دیتے تھے۔ مخالفین کا مقصد یہ ہے کہ لوگو ں کو شیخ کی دعوت سے متنفر کریں اور لوگوں کو اس راستے سے روکیں جس کی طرف وہ بلاتے تھے۔ لیکن اس سے اس دعوت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا بلکہ یہ دنیا میں زیادہ پھیل گئی اور جنہیں اللہ تعالیٰ نے توفیق دی ان کو اس کی حقیقت‘ مقصود اور کتاب وسنت کی روشنی میں اس کے دلائل معلوم کرنے کا زیادہ شوق پیدا ہوا، اس طرح وہ اس پر مظبوطی سے کار بندہ ہوگئے اور دوسروں کو بھی اس کی طرف بلانے لگے۔ وللہ الحمد۔ وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز ٭٭٭ فتویٰ (۳۲۰۷) دو کتابیں ’’منہاج السنہ‘‘ اور شرح حدیث النزول‘‘ کا تعارف سوال شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی ان کتابوں کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے؟ ’’منہاج السنہ‘‘اور ’’شرح حدیث النزول‘‘؟ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ وآلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: یہ دونوں کتابیں علم‘ استدلال‘ حسن بیان‘ باطل کی زور تردید‘ حق کی پرزور تائید اور صحیح عقیدہ کے بیان کے لحاظ سے بہترین کتابیں ہیں۔ ہماری معلمومات کے مطابق رافضیو ں کے رد میں ’’منہاج السنۃ‘‘ کے پائے (مرتبے اور درجے) کی کتاب نہیں۔ اور حدیث نزول کی تشریح میں ان کی کتاب ’’شرح حدیث النزول‘‘ سے کامل ترکوئی کتاب نہیں۔ وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز ٭٭٭ فتویٰ (۳۸۶۳) اصلاح عقیدہ کے لئے مفید کتب سوال عقیدہ کو سمجھنے کے لئے کون سی کتابیں مفید ہیں؟ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ وآلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: عقیدہ وغیرہ کو سمجھنے کے لئے لوگو ں کی سجھ بوجھ اور تعلیمی استعداد کے مطابق کتابیں مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔ ہر شخص کو اپنے آس پاس کے ان علماء سے مشورہ لینا چاہئے جو اس کی حالت‘ فہم وفراست اور قوت ادراک اور تحصیل علم کی استعداد سے واقف ہوں۔ اس سلسلے میں مختصر جواب کے طور پر مندرجہ ذیل مفید کتابوں کا نام لیا جاسکتاہے۔ عقیدہ واسطیہ اور اس کی شروح‘ شرح عقیدہ طحاویہ،کتاب التوحید تصنیف شیخ محمد بن عبدالوہاب‘ اس کی شرح تیسیرالعزیز الحمید۔ کشف الشبہات اور اصول ثلاثہ۔ یہ دونوں شیخ محمد ابن عبدالوہاب کی تصانیف ہیں۔ تدمریہ اور حمویہ از شیخ الاسلام ابن تیمیہ اور ابن خزیمہ کی کتاب التوحید۔ قصیدہ نونیہ اور اس کی شرح۔
Flag Counter