Maktaba Wahhabi

168 - 326
وغیرہ نے بھی یہی کیا ہے۔ کیا ان کی یہ بات سچی ہے یا جھوٹی؟ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ آلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: شیخ احمد بن عبدالحلیم ابن تیمیہ رحمہ اللہ اہل سنت کے اماموں میں سے ایک امام ہیں، جو حق کی طرف دعوت دیتے اور سیدھے راسے کی طرف بلاتے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے ان سے سنت کی مدد فرمائی اور اہل بدعت اور گمراہوں کا زور توڑا۔ جو شخص ان کے متعلق کچھ اور کہتا ہے وہ خود ’’بدعتی‘‘ گمراہ اور دوسروں کو گمراہ کرنے والا ہے۔ ان لوگوں کو حقیقت کی سمجھ نہیں آئی‘ اس لئے انہوں نے حق کو باطل اور باطل کو حق سمجھ لیا۔ جسے اللہ تعالیٰ نے بصیرت عطافرمائی اور اسے ان کی اور ان کے مخالفین کی کتابیں پڑھی ہیں اور ان کی سیرت کا مخالفین کی سیرت سے موازنہ کیا ہے، اسے یہ بات اچھی طرح معلوم ہے۔ یہ چیز فریقین کے درمیان فیصلہ اور وضاحت کرنے والی ہے۔ وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز ٭٭٭ فتویٰ (۶۴۷۷) شیخ محمد بن عبدالوہاب کے بارے میں غلط پروپیگنڈہ سوال بعض لوگوں نے مجھے کہا ہے کہ ایک وہابی فرقہ بھی ہوتاہے۔ میں نے کہا ’’وہ وہابی فرقہ نہیں یہ نام تو اشراف (مکہ) نے اس لئے رکھ دیا ہے کہ لوگوں کو اس اصلاحی تحریک سے دور رکھ سکیں۔‘‘ لیکن ان میں سے ایک شخص نے کہا ’’محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ واقعی ایک دینی مصلح تھے، لیکن زندگی کے آخری حصے میں وہ راہ راست پر قائم نہیں رہے تھے کیونکہ انہوں نے کئی صحیح حدیثیں اس لے رد کردی تھیں کہ وہ ان کی رائے کے مطابق نہیں تھیں۔‘‘ آپ کیا فرماتے ہیں؟ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ آلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: شیخ محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ سلفیت‘ صحیح عقیدہ اور صحیح منہج کی طرف دعوت دینے والے ایک بہت بڑے داعی تھے۔ آپ کی کتابیں انہی مسائل سے بھری پڑی ہیں۔ آپ نے جو بتایا ہے کہ ان کی دعوت کے کسی مخالف نے کہا کہ وہ زندگی کے آخری حصہ میں راہ راست سے ہٹ گئے تھے کیونکہ انہوں نے اپنی رائے کی مخالفت کرنے والی حدیوں کو رد کردیا تھا، یہ بالکل جھوٹ اور جناب شیخ محترم پر محض الزام ہے۔ وہ تو وفات تک سنت کا انتہائی احترام کرتے، اسے پوری طری قبول کرتے اور پوری قوت سے اس کی طرف دعوت دیتے رہے۔ اللہ تعالیٰ ان پر رحمتیں نازل فرمائے۔ وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز ٭٭٭ فتویٰ (۹۴۵۰) وہابیت کی صحیح پہچان سوال وہابیت کیا ہوتی ہے؟ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ وآلِہِ وَصَحْبِہ واَمَّابَعْدُ:
Flag Counter