Maktaba Wahhabi

167 - 326
میں نے اپنے رب سے تین چیزیں مانگیں، اس نے مجھے دوچیزیں دے دیں اور ایک نہیں دی۔ میں نے اپنے رب سے یہ سوال کیا کہ ہمں ان عذابوں کے ذریعے ہلاک نہ کرے جن کے ذریعے اس نے سابقہ امتوں کو تباہ کیا تھا۔ اس نے میری یہ درخواست قبول فرمائی۔ اور میں نے اس سے یہ سوال کیا کہ ہم پر غیروں میں سے کسی دشمن کو مسلط نہ کرے، اللہ نے یہ چیز بھی عنایت فرمادی اور میں نے اپنے رب سے سوال کیا کہمیں فرقوں میں تقسیم نہ کرے تو اللہ تعالیٰ نے یہ چیز مجھے نہیں دی۔‘‘ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ آلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: اس حدیث کو امام ترمذی رضی اللہ عنہما نے اپنی کتاب میں روایت کیا ہے اور کہا ہے: ’’یہ حدیث حس صحیح ہے۔‘‘ امام نسائی رضی اللہ عنہما نے بھی اسے راویت کیا ہے اور مذکورہ بالا الفاظ سے روایت کے ہیں۔ امام مسلم رحمہ اللہ نے بھی اس حدیث کو حضرت ثوبان رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے۔[1] حدیث شریف کا مطلب یہ ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ سے اپنی امت کے لئے تین باتو ں کی دعا فرمائی‘ ایک یہ کہ اللہ تعالیٰ اس امت کو اس طرح تباہ نہ کرے، جس طرح سابقہ امتیں مختلف عذابوں سے ہلاک ہوئیں مثلاً پانی میں غرق ہو کر، تیز آندھی کی وجہ سے، زلزلہ کے ذریعے، آسمان سے پتھر برسا کر دوسری دعا یہ فرمائی کہ غیر مسلم دشمن ان پر اس طرح غالب نہ آجائیں کہ انہیں بالکل ختم کردیں اور تیسری دعا یہ فرمائی کہ وہ خواہشات نفس کی وجہ سے آپس میں اختلاف کرکے مختلف گروہ اور پارٹیاں نہ بن جائیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا کہ ’’اللہ عزوجل نے اپنے فضل سے پہلی دو دعائیں قبول فرمالیں اور تیسری دعا کسی حکمت کی بنا پر قبول نہیں فرمائی۔ وہ حکمت صرف اللہ تعالیٰ ہی کو معلوم ہے۔ وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز ٭٭٭ فتویٰ (۹۸۱۸) امت محمدیہ کا مقام سوال کیا اس امت کو یہ فضیلت بھی حاصل ہے کہ وہ قیامت کو دوسری امتوں پر گواہ ہوگی؟ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ آلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: جی ہاں۔ وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز ٭٭٭ فتویٰ (۹۰۲۷) سوال لوگ کہتے ہیں کہ ابن تیمیہ اہل سنت میں سے نہیں بلکہ وہ گمراہ شخص تھا جو دوسروں کو گمراہ کرتاتھا۔ ابن حجر
Flag Counter