Maktaba Wahhabi

153 - 326
اصولوں پر اسی طرح کاربند ہے، جس طرح امام دعوت کاربند تھے۔ یعنی وہ مسلمانوں کے ساتھ ان کے ظاہر کے مطابق سلوک کرتی ہے اور دلوں کے اندر جھانک کر دیکھنے کی کوشش نہیں کرتی‘ لہٰذا جن کی حقیقت پوشیدہ ہوتی ہے ان سے درگزر کرتی ہے اور جو اپنے جرم کو ظاہر کردیتاہے اور مسلسل سمجھانے اور بحث ومناظرہ کے بعد بھی اپنے جرم پر اصرار کرتا ہے، اس پر سختی کرتی ہے۔ وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز ٭٭٭ فتویٰ (۴۱۴۳) اہل سنت والجماعت کی تعریف سوال اہل سنت والجماعت کی اصطلاحی تعریف کیا ہے؟ ہندوستان کے بریلوی مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء اہل سنت والجماعت میں شمار کئے جاسکتے ہیں یا نہیں اور کیوں؟ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ آلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: اہل سنت والجماعت وہ لوگ ہیں جو اس راستے پر ہیں جس پر اللہ کے نبی جناب محمدبن عبداللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کرام صلی اللہ علیہ وسلم تھے۔ وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز ٭٭٭ فتویٰ (۴۲۴۶) امت کی اقسام اور جہنمی فرقو ں کی پہچان سوال نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے امت کے بارے میں ایک حدیث میں فرمایا: (کُلُّھُمْ فِیی النَّارِ أِلاَّ وَاحِدَۃً) ’’وہ سب فرقے جہنم میں جائیں گے سوائے ایک کے‘‘ اس حدیث کا کیا مطلب ہے؟ وہ ایک فرقہ کون ساہے؟ بہتر فرقے سب کے سب مشرکوں کی طرح دائمی جہنمی ہیں یا نہیں؟ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ’’امت‘‘ کالفظ بولاجاتا ہے تو کیا اس سے مراد صرف پیروی کرنے والے ہوتے ہیں یا پیروی کرنے والے اور نہ کرنے والے سب شامل ہوتے ہیں؟ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ آلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: اس حدیث میں امت سے مراد امت اجابت ہے۔ وہ بہتر فرقوں میں تقسیم ہوجائے گی۔ ان میں سے بہتر فرقے راہ راست سے ہٹے ہوئے ہیں اور ایسی بدعتوں کے مرتکب ہیں جو اسلام سے خارج نہیں کرتیں۔ ان کو ان کی بدعتوں اور گمراہیوں کی وجہ سے عذاب دیا جائے گا، اللہ چاہے تو کسی شحص کو معاف بھی کرسکتا ہے اور اس کی مغفرت (بغیر عذاب کے) ہوسکتی ہے او ران کا انجام جنت ہے۔ ایک نجات یافتہ جماعت ہے اور وہ اہل سنت والجماعت ہے۔ اہلسنت وہ لوگ ہیں جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی
Flag Counter