Maktaba Wahhabi

126 - 326
ہماری قوم! اللہ کی طرف دعوت دینے والے کی بات مان لو اور اس پر ایمان لے آؤ، تمہارے گناہ معاف کردے گا اور تمہیں دردناک عذاب سے محفوظ فرمائے گا اور جو کوئی اللہ کے داعی کی بات نہ مانے گا وہ زمین میں (اللہ) کو عاجز نہیں کرسکتا اور اسے اللہ کے سوا کوئی مدد گارنہیں ملے گا، ایسے لوگ واضح گمراہی میں ہیں‘‘ نیز ارشاد ہے: قُلْ اُوحِیَ اِِلَیَّ اَنَّہٗ اسْتَمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الْجِنِّ فَقَالُوْا اِِنَّا سَمِعْنَا قُرْاٰنًا عَجَبًا ٭یَہْدِیْ اِِلَی الرُّشْدِ فَاٰمَنَّا بِہٖ وَلَنْ نُشْرِکَ بِرَبِّنَا اَحَدًا﴾ (الجن۷۲؍۱۔۲) ’’(اے پیغمبر!) کہہ دیجئے میری طرف وحی کی گئی ہے کہ جنوں کی ایک جماعت نے (قرآن) سنا تو بولے: ہم نے عجیب قرآن سنا ہے۔ وہ ہدایت کی راہ دکھاتا ہے تو ہم اس پر ایمان لے آئے اور ہم اپنے رب کے ساتھ کبھی کسی کو شریک نہیں کریں گے۔‘‘ سورت کے آخر تک انہیں کا تذکرہ ہے۔ وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز فتویٰ (۴۱) فرشتوں کی بابت سوال سوال ہمیں ان فرشتوں کے متعلق بتائیے جو انسان کی زندگی میں اس کے اعمال کاریکارڈ تیار کرنے پر مامور ہوتے ہیں۔ جو (رَقِیبٌ) اور (عَنِیدٌ) کے نام سے مذکورہ ہیں۔ جب انسان فوت ہوتا ہے تگ کیا اس پر مقرر فرشتے بھی فوت ہوجاتے ہیں؟ یا انسان کے وفات کے بعد وہ کہاں چلے جاتے ہی؟ جواب فرشتوں کے حالات ومعاملات کا تعلق غیبی امور سے ہے۔ ان کا علم ہمیں صرف قرآن وحدیث سے ہوسکتا ہے اور قرآن وحدیث میں اس قسم کی کوئی صراحت نہیں کہ انسان کی نیکیاں اور برائیاں لکھنے والے فرشتے انسانکی موت کے وقت مرجاتے ہیں نہ کوئی ایسی صراحت موجود ہے کہ وہ زندہ رہتے ہیں اور نہ یہ کہ ان کا ٹھکانا کہاں ہوتا ہے؟ یہ سب چیزیں اللہ کے علم میں ہیں، ہمیں ان امور کے متعلق کوئی خاص عقیدہ رکھنے کا حکم نہیں دیا گیا، نہ ان کے ساتھ کسی عمل کا تعلق ہے۔ لہٰذا اس قسم کے سوالات کرنا فضول ہے۔ لہٰذا ہم سائل کو نصیحت کرتے ہیں کہ وہ اس قسم کی چیزوں میں نہ پڑے، جن سے اس کا کوئی تعلق نہیں اور ان چیزوں کے متعلق سوال کیا کرے جن سے اس کو اور تمام مسلمانو ں کو دین اور دنیا میں فائدہ پہنچے۔ وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز ٭٭٭
Flag Counter