Maktaba Wahhabi

112 - 326
حفظ الجوارح مما یشینھا اعضائے جسم کو معیوب ہونے سے بچانا فتویٰ (۴۹۷۱) نامناسب اعمال سے جسم کی حفاظت سوال کیا آنکھ کا گناہ زیادہ سخت ہے یا منہ کا؟ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ آلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: بعض اوقات منہ سے کیا ہوا عمل آنکھ سے کئے ہوئے عمل سے بد تر اور بڑا گناہ ہوتا ہے۔ منہ سے شرک بھی سرزد ہوسکتا ہے جو اللہ تعالیٰ کی نافرمانی پر مشتمل سب سے بڑا گناہ ہے۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ کے متعلق بغیر علم کے (سنی سنائی غلط سلط باتیں کہنا) بھی بڑا گناہ ہے، اس کے علاوہ بھی زبان کے کبیرہ گناہ معروف ہیں۔ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح حدیث ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (أَکْثَرُ مَا یُدْخلِ النَّاسَ النَّارَ الَّا جْوَفَانِ الْفَرْجُ وَالْقَمُ) ’’لوگوں کو جہنم میں سب سے زیادہ دو چیزیں لے جائیں گی’’شرمگاہ اور منہ‘‘[1]
Flag Counter