Maktaba Wahhabi

106 - 326
لوگ اسے اچھی نیت سے بولتے ہیں اور ان کا مقصد دین اسلام اور اس کے احکامات کی اطاعت ہوتی ہے۔ یہ مقصد اچھا ہے جس پر وہ تعریف کے مستحق ہیں، لیکن انہیں چاہئے کہ اس مقصود کو ظاہ رکرنے کے لئے ایسی عبارت استعمال کریں جو اپنے مقصود کو واضح طور پر بیان کرتی ہو اور اس سے شک نہ پڑے کہ اسلام بھی کچھ رسم ورواج وغیرہ کامجموعہ ہے جس پر ہم اور ہمارے آباؤ اجداد چلتے آئے ہیں۔ مثلاً ان معاشروں کے طریق کار کو ظاہر کرنے کے لئے مذکورہ بالا الفاظ کے بجائے اس طرح کہا جاسکتا ہے۔ (وَتَمَشِّیَا مَعَ شَرِیعَۃِ الاسْلَامِ وَأَحْکَامِہِ الْعَادِلَۃِ) ’’اسلامی شریعت اور اس کے عادلانہ احکام پر عمل کرتے ہوئے… ‘‘ ایک مسلمان کے لئے صرف نیت کا صحیح ہونا کافی نہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ نیت کو ظاہر کرنے والی عبارت بھی صحیح اور واضح ہونی چاہئے۔ لہٰذا ایک مسلمان کو اس قسم کی عبارت سے بچنا چاہئے جن میں ان غلط معانی کا احتمال ہو کہ اسلام بپی کچھ رسوم اور رواجوں کا مجموعہ ہے۔ جب ایک انسان ایسے الفاظ استعمال کرسکتا ہے جو غلط فہمی کے امکان سے پاک ہوں تو پرھ محض حسن نیت کی بنا پر اسے اس قسم کے ذو معنی الفاظ وتراکیب کے استعمال کی جواب دہی سے بری قرار نہیں دیا جاسکتا۔ وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز ٭٭٭ فتویٰ (۵۶۰۹) ’’آپ ہمیشہ رہیں‘‘ الفاظ استعمال کرنا سوال درخواستوں وغیرہ کے الفاظ میں یہ لفظ لکھنے کا کیا حکم ہے ’’ودمتم‘‘ (آپ ہمیشہ رہیں)؟ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ آلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: یہ لفظ استعمال کرنا مکروہ ہے کیونکہ دوام صرف اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے لئے ہے، مخلوق کے لئے دوام نہیں۔ وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز ٭٭٭ فتویٰ (۷۸۸۷) ’’موت ایک اور اسباب بہت ہیں‘‘جملہ جائز ہے سوال کیا یہ کہنا جائز ہے ’’موت ایک اور اسباب بہت سے ہیں‘‘ جواب اَلْحَمْدُ للّٰہ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِہِ آلِہِ وَأَصْحَابِہ وَبَعْدُ: جی ہاں! یہ الفاظ بولے جاسکتے ہیں اور اس میں کوئی حرج نہیں۔ انشاء اللہ۔ وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز
Flag Counter