Maktaba Wahhabi

12 - 358
عرض ناشر قارئین کرام!دارالسلام اس دفعہ آپ کے سامنے ایک بہت ہی اہم کتاب” فتاوى المرأة “ کا(عربی اور انگریزی ایڈیشن کے بعد)اردوترجمہ”خواتین کے سوالات علمائے عرب کے جوابات“ کے نام سے پیش کررہا ہے۔ آج کے معاشرتی ماحول اور عورتوں کی فطری حیاء نے انہیں بہت سے ایسے اہم اور ضروری مسائل کی معرفت سے محروم کررکھاہے جن کا جاننا پاکیزہ زندگی گزارنے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔کیونکہ پاکیزگی اورطہارت کسی بھی معزز قوم کا طرہ امتیاز ہے جس کا نقطہ آغاز ماں کی گود ہے۔معاشرے اور خاندان میں عورت کی اہمیت اور مقام مسلمہ ہے اگرآپ مہذب قوم کا خواب دیکھتے ہیں توعورت کو مہذب بنائیے آپ کو خوابوں کی تعبیر مل جائے گی۔ اس موضوع پر اس سے قبل اردوزبان میں کوئی مستند کتاب شائع نہیں ہوئی جس میں تمام مسائل پر آسان سیر حاصل گفتگو کی گئی ہو بایں وجہ ہم نے عورتوں کے مسائل کی طرف توجہ دی تاکہ اس کمی کوپورا کیاجاسکے۔پیش کردہ کتاب میں خواتین کے تمام مسائل کو سوالاً جواباً اور مترجم نے بھی اس کا خوب حق ادا کیا ہے۔اس کتاب کی خوبیوں سے تو اسے پڑھنے کے بعد ہی آشکارا ہوا جاسکتا ہےلیکن جس خوبی نے ہمیں سب سے زیادہ متاثر کیا وہ یہ ہے کہ اس نازک موضوع پر لکھتے ہوئے علماء نے جس احتیاط سے کام لیتے ہوئے بے حجابی سے اجتناب کیا ہے،وہ قابل داوددید ہے۔جس بنا پر کوئی باپ یا بھائی اپنی بیٹی اور بہن کو شرح صدر سے اس کتاب کو تحفہ پیش کرسکتا ہے۔ہم محسوس کرتے ہیں یہ کتاب تمام مسلمان گھرانوں کی اہم ضرورت ہے۔ قارئین کرام! ہمارے دارالسلام کو یہ شرف حاصل ہے کہ موجودہ دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نہ صرف اسلامی موضوعات پر عربی زبان میں لکھی گئی اہم کتب کےاردوزبان میں تراجم پیش کرتا ہے بلکہ زمانہ حال کی جبیں پر لکھی ہوئی تحریروں کو پڑھ کر جید علماء ومحققین سے
Flag Counter