Maktaba Wahhabi

29 - 4341
Book كِتَابُ السُّنَّةِ کتاب: سنت کی اہمیت وفضیلت باب: رسول اللہﷺسے حدیث بیان کرنے میں احتیاط کا بیان 29
صحیح
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ صَحِبْتُ سَعْدَ بْنَ مَالِكٍ مِنْ الْمَدِينَةِ إِلَى مَكَّةَ فَمَا سَمِعْتُهُ يُحَدِّثُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِحَدِيثٍ وَاحِدٍ
حضرت سائب بن یزید ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: میں مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ تک حضرت سعد بن مالک ؓ کا ہم سفر رہا۔( پورے سفر میں ) میں نے آپ کو نبی ﷺ سے ایک حدیث بھی روایت کرتے نہیں سنا۔
تشریح : اس کی وجہ وہی احتیاط ہے جو صحابہ کرام کی عاادت تھی، تاہم وہ لوگوں کو مسائل بیان فرماتے اور ان کو وعظ و نصیحت فرماتے تھے اور یہ سب کچھ احادیث ہی سے ماخوذ ہوتا تھا۔
اس کی وجہ وہی احتیاط ہے جو صحابہ کرام کی عاادت تھی، تاہم وہ لوگوں کو مسائل بیان فرماتے اور ان کو وعظ و نصیحت فرماتے تھے اور یہ سب کچھ احادیث ہی سے ماخوذ ہوتا تھا۔
Flag Counter