Maktaba Wahhabi

147 - 4341
Book كِتَابُ السُّنَّةِ کتاب: سنت کی اہمیت وفضیلت باب: حضرت عمار بن یاسر کے فضائل 147
صحیح
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَثَّامُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ هَانِئِ بْنِ هَانِئٍ، قَالَ: دَخَلَ عَمَّارٌ عَلَى عَلِيٍّ، فَقَالَ: مَرْحَبًا بِالطَّيِّبِ الْمُطَيَّبِ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مُلِئَ عَمَّارٌ إِيمَانًا إِلَى مُشَاشِهِ»
حضرت ہانی بن ہانی ؓ عنہ سے روایت ہے، حضرت عمار ؓ علی ؓ کے پاس آئے تو انہوں نے فرمایا: پاک کیے ہوئے پاک باز کو خوش آمدید! میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے، آپ نے فرمایا: ’’عمار ؓ سرتاپا ایمان سے معمور ہے۔‘‘
تشریح : (1) اس میں حضرت عمار رضی اللہ عنہ کے خالص مومن ہونے کی شہادت ہے۔ (2) جس شخص کے بارے میں فخر و تکبر میں مبتلا ہونے کا خظرہ نہ ہو، اس کے سامنے اس کی تعریف کی جا سکتی ہے۔ (3) یہ روایت بعض محققین کے نزدیک صحیح ہے۔
(1) اس میں حضرت عمار رضی اللہ عنہ کے خالص مومن ہونے کی شہادت ہے۔ (2) جس شخص کے بارے میں فخر و تکبر میں مبتلا ہونے کا خظرہ نہ ہو، اس کے سامنے اس کی تعریف کی جا سکتی ہے۔ (3) یہ روایت بعض محققین کے نزدیک صحیح ہے۔
Flag Counter