Book | كِتَابُ السُّنَّةِ | کتاب: سنت کی اہمیت وفضیلت | باب: حضرت حسن اور حضرت حسین بن علیؓ کے فضائل | 142 | |||||||
صحیح | |||||||||||
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أنّ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِلْحَسَنِ: «اللَّهُمَّ إِنِّي أُحِبُّهُ فَأَحِبَّهُ، وَأَحِبَّ مَنْ يُحِبُّهُ» ، قَالَ: وَضَمَّهُ إِلَى صَدْرِهِ | |||||||||||
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، نبی ﷺ نے حضرت حسن ؓ کے متعلق فرمایا: ’’ اے اللہ! میں اس سے محبت رکھتا ہوں تو بھی اس سے محبت رکھ، اور جو اس سے محبت کرے اس سے بھی محبت کرے۔ ‘‘ حضرت ابو ہریرہ ؓ نے فرمایا: آپ ﷺ نے انہیں سینے سے لگایا۔ تشریح : (1) اس میں حضرت حسن رضی اللہ عنہ کی فضیلت ہے کہ ان سے محبت اللہ کی محبت کے حصول کا ذریعہ ہے۔ (2) اپنے بچوں سے محبت کا اظہار کرنا، معاشرہ میں بلند مقام رکھنے والوں کی شان کے منافی نہیں بلکہ اخلاق حسنہ میں شامل ہے۔ |
|||||||||||
(1) اس میں حضرت حسن رضی اللہ عنہ کی فضیلت ہے کہ ان سے محبت اللہ کی محبت کے حصول کا ذریعہ ہے۔ (2) اپنے بچوں سے محبت کا اظہار کرنا، معاشرہ میں بلند مقام رکھنے والوں کی شان کے منافی نہیں بلکہ اخلاق حسنہ میں شامل ہے۔ |