Maktaba Wahhabi

1 - 4341
Book كِتَابُ السُّنَّةِ کتاب: سنت کی اہمیت وفضیلت باب: سنت رسول ﷺ کی پیروی کا بیان 1
صحیح
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا أَمَرْتُكُمْ بِهِ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَيْتُكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوا
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:جس کام کا میں تمہیں حکم دوں،اس پر عمل کرواور جس سے منع کروں،اس سے باز رہو۔
تشریح : (1) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہر حکم واجب التعمیل ہے۔ قرآن مجید کی بہت سی آیات سے یہی حکم ثابت ہوتا ہے۔(2)جس کام سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم منع فرما دیں، اس سے بچنا ضروری ہے۔ارشاد باری تعالیٰ ہے(الحشر:7)اور رسول جو بھی تمہیں(حکم)دےاسےلے لو اور جس سے تمہیں روک دے اس سے رک جاؤ۔ (3)اس سے یہ اصول ثابت ہوتا ہے کہ(الامر للوجوب)یعنی (بالعموم)امر وجوب کے لیے ہوتا ہے،البتہ دوسرے قرائن کی موجودگی میں استحباب یا جواز بھی مراد ہو سکتا ہے۔
(1) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہر حکم واجب التعمیل ہے۔ قرآن مجید کی بہت سی آیات سے یہی حکم ثابت ہوتا ہے۔(2)جس کام سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم منع فرما دیں، اس سے بچنا ضروری ہے۔ارشاد باری تعالیٰ ہے(الحشر:7)اور رسول جو بھی تمہیں(حکم)دےاسےلے لو اور جس سے تمہیں روک دے اس سے رک جاؤ۔ (3)اس سے یہ اصول ثابت ہوتا ہے کہ(الامر للوجوب)یعنی (بالعموم)امر وجوب کے لیے ہوتا ہے،البتہ دوسرے قرائن کی موجودگی میں استحباب یا جواز بھی مراد ہو سکتا ہے۔
Flag Counter