Maktaba Wahhabi

71 - 5274
Book كِتَابُ الطَّهَارَةِ کتاب: طہارت کے مسائل باب: کتے کے جوٹھے پانی سے وضو کرنا...؟ 71
صحیح
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ فِي حَدِيثِ هِشَامٍ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ طُهُورُ إِنَاءِ أَحَدِكُمْ إِذَا وَلَغَ فِيهِ الْكَلْبُ أَنْ يُغْسَلَ سَبْعَ مِرَارٍ أُولَاهُنَّ بِتُرَابٍ قَالَ أَبُو دَاوُد وَكَذَلِكَ قَالَ أَيُّوبُ وَحَبِيبُ بْنُ الشَّهِيدِ عَنْ مُحَمَّدٍ
سیدنا ابوہریرہ ؓ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا ” جب تمہارے کسی کے برتن میں کتا منہ مار جائے تو اس کی پاکیزگی ( کا طریقہ ) یہ ہے کہ اسے سات بار دھویا جائے ، ان میں پہلی بار مٹی سے ہو ۔ “ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ ایوب اور حبیب بن شہید نے بھی محمد ( محمد بن سیرین ) سے ایسے ہی ذکر کیا ہے ( یعنی پہلی بار مٹی سے دھویا جائے ) ۔
Flag Counter