Maktaba Wahhabi

59 - 5274
Book كِتَابُ الطَّهَارَةِ کتاب: طہارت کے مسائل باب: وضو کی فرضیت 59
صحیح
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَقْبَلُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ صَدَقَةً مِنْ غُلُولٍ وَلَا صَلَاةً بِغَيْرِ طُهُورٍ
ابویلیح اپنے والد ( سیدنا اسامہ بن عمیر ہذلی ؓ ) سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” اللہ تعالیٰ خیانت کے مال سے کوئی صدقہ قبول نہیں فرماتا اور نہ کوئی نماز وضو کے بغیر قبول کرتا ہے ۔ “
تشریح : فوائد ومسائل: (1) خیانت، چوری، ڈاکہ ، رشوت اور بتھہ وغیرہ کے مال سے دیا جانے والا صدقہ قبول نہیں ہوتا۔ (2) نماز کے لیے وضو کرنا فرض ہے بغیر وضو کے نماز نہیں ہوتی ۔ اگر پانی استعمال نہ کیا جاسکتا ہو یا مہیا نہ ہو تو تیمم کرنا فرض ہوگا۔
فوائد ومسائل: (1) خیانت، چوری، ڈاکہ ، رشوت اور بتھہ وغیرہ کے مال سے دیا جانے والا صدقہ قبول نہیں ہوتا۔ (2) نماز کے لیے وضو کرنا فرض ہے بغیر وضو کے نماز نہیں ہوتی ۔ اگر پانی استعمال نہ کیا جاسکتا ہو یا مہیا نہ ہو تو تیمم کرنا فرض ہوگا۔
Flag Counter