Maktaba Wahhabi

13 - 5274
Book كِتَابُ الطَّهَارَةِ کتاب: طہارت کے مسائل باب: اس مسئلے میں رخصت کا بیان 13
حسن
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْحَقَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبَانَ بْنِ صَالِحٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ نَهَى نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةَ بِبَوْلٍ فَرَأَيْتُهُ قَبْلَ أَنْ يُقْبَضَ بِعَامٍ يَسْتَقْبِلُهَا
سیدنا جابر بن عبداللہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے منع فرمایا کہ ہم پیشاب کے لیے قبلے کی طرف منہ کریں ۔ پھر میں نے آپ ﷺ کی وفات سے ایک سال پہلے آپ کو دیکھا کہ آپ ﷺ قبلے کی طرف منہ کر کے ( قضائے حاجت کے لیے ) بیٹھے تھے ۔
تشریح : فائدہ: ان احادیث سے استدلال کیا جاتا ہے کہ گھروں میں تعمیر شدہ بیت الخلاؤں میں بیت اللہ کی طرف پشت کرنا جائز ہے جبکہ اس مسئلہ کی جملہ احادیث سے راجح یہی معلوم ہوتا ہے کہ اس سے احتراز کیا جائے جیسا کہ حدیث نمبر 11 کے فوائد ومسائل میں گزرا ہے ۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو : (الروضۃ الندیۃ شرح الدررالبہیۃ ، باب ترک الاستقبال واستدبار القبلۃ)
فائدہ: ان احادیث سے استدلال کیا جاتا ہے کہ گھروں میں تعمیر شدہ بیت الخلاؤں میں بیت اللہ کی طرف پشت کرنا جائز ہے جبکہ اس مسئلہ کی جملہ احادیث سے راجح یہی معلوم ہوتا ہے کہ اس سے احتراز کیا جائے جیسا کہ حدیث نمبر 11 کے فوائد ومسائل میں گزرا ہے ۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو : (الروضۃ الندیۃ شرح الدررالبہیۃ ، باب ترک الاستقبال واستدبار القبلۃ)
Flag Counter