Maktaba Wahhabi

40 - 3956
جامع ترمذی أَبْوَابُ الطَّهَارَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ کتاب: طہارت کے احکام ومسائل انگلیوں کے (درمیان) خلال کابیان​ 40
مرفوع متصل فعلی صحيح
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيِّ عَنْ الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ شَدَّادٍ الْفِهْرِيِّ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا تَوَضَّأَ دَلَكَ أَصَابِعَ رِجْلَيْهِ بِخِنْصَرِهِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ ابْنِ لَهِيعَةَ
مستورد بن شداد فہری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کو دیکھا کہ جب آپ وضو کرتے تو اپنے دونوں پیروں کی انگلیوں کواپنے خنصر(ہاتھ کی چھوٹی انگلی) سے ملتے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے ، اسے ہم صرف ابن لھیعہ کے طریق ہی سے جانتے ہیں۔
Flag Counter