Maktaba Wahhabi

6 - 5761
سنن نسائی كِتَابُ الطَّهَارَةِ کتاب: طہارت سے متعلق احکام و مسائل کثرت سے مسواک کرنے کی تاکید 6
مرفوع متصل قولی صحيح
أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ وَعِمْرَانُ بْنُ مُوسَى قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ قَالَ حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ الْحَبْحَابِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أَكْثَرْتُ عَلَيْكُمْ فِي السِّوَاكِ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تحقیق میں نے مسواک کے بارے میں تمھیں بہت تاکید کی ہے۔‘‘
الشرح الکبیر کی تخریج کرتے ہوئے علامہ ابن ملقن رحمہ اللہ مسواک سے متعلق حدیث کے بعد فرماتے ہیں کہ اس مسئلہ می مصنف نے سو سے زیادہ احادیث ذکر کی ہیں اور یہ بہت بڑی تعداد ہے۔ پھر کہتے ہیں: یہ تعجب کی بات ہے، ایک ہی سنت سے متعلق اس قدر احادیث منقول ہیں جبکہ بہت سے لوگ بلکہ اکثر فقہاء اس سنت کو چھوڑ دیتے ہیں۔ دیکھیے: (البدر المنیر: ۲۲۳/۳) اگرچہ یہ تعداد صحیح و ضعیف ہر قسم کی احادیث سمیت بنتی ہے، لیکن ان سے اس عظیم سنت کی اہمیت بالکل واضح ہے۔
Flag Counter