Maktaba Wahhabi

46 - 5761
سنن نسائی ذِكْرُ الْفِطْرَةِ کتاب: امور فطرت کا بیان پانی سے استنجا کرنا 46
مرفوع متصل فعلی صحيح
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ مُعَاذَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ مُرْنَ أَزْوَاجَكُنَّ أَنْ يَسْتَطِيبُوا بِالْمَاءِ فَإِنِّي أَسْتَحْيِيهِمْ مِنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَفْعَلُهُ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے عورتوں سے فرمایا: اپنے خاوندوں سے کہو کہ وہ پانی سے صفائی کیا کریں۔ مجھے یہ بات کہتے ہوئے ان سے شرم آتی ہے۔ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پانی سے صفائی کیا کرتے تھے۔
تشریح : اس حدیث سے بھی یہی مسئلہ اخذ ہوتا ہے کہ پانی سے استنجا کرنا افضل ہے کیونکہ نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بھی عادت مبارکہ یہی تھی، نیز یہ بھی معلوم ہوا کہ صرف پانی سے استنجا کرنا مکروہ نہیں ہے۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (فتح الباري: ۳۲۹/۱، تحت حدیث: ۱۵۰)
اس حدیث سے بھی یہی مسئلہ اخذ ہوتا ہے کہ پانی سے استنجا کرنا افضل ہے کیونکہ نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بھی عادت مبارکہ یہی تھی، نیز یہ بھی معلوم ہوا کہ صرف پانی سے استنجا کرنا مکروہ نہیں ہے۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (فتح الباري: ۳۲۹/۱، تحت حدیث: ۱۵۰)
Flag Counter