Maktaba Wahhabi

57 - 7563
صحیح بخاری كِتَابُ الإِيمَانِ کتاب: ایمان کے بیان میں باب:دین خیر خواہی کا نام ہے 57
مرفوع متصل فعلی صحيح
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ: حَدَّثَنِي قَيْسُ بْنُ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: «بَايَعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى إِقَامِ الصَّلاَةِ، وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ، وَالنُّصْحِ لِكُلِّ مُسْلِمٍ»
ہم سے مسدد نے بیان کیا، انھوں نے کہا ہم سے یحییٰ بن سعید بن قطان نے بیان کیا، انھوں نے اسماعیل سے، انھوں نے کہا مجھ سے قیس بن ابی حازم نے بیان کیا، انھوں نے جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ سے سنا، انھوں نے کہا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے میں نے نماز قائم کرنے اور زکوٰۃ ادا کرنے اور ہر مسلمان کی خیر خواہی کرنے پر بیعت کی۔
Flag Counter