Maktaba Wahhabi

4780 - 7563
صحیح بخاری كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: 32سورۃ تنزیل السجدہ کی تفسیر آیت (( فلا تعلم نفس ما اخفی )) الایۃ کی تفسیر 4780
قدسی متصل قولی صحيح
حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ اللَّهُ تَعَالَى أَعْدَدْتُ لِعِبَادِي الصَّالِحِينَ مَا لَا عَيْنٌ رَأَتْ وَلَا أُذُنٌ سَمِعَتْ وَلَا خَطَرَ عَلَى قَلْبِ بَشَرٍ ذُخْرًا بَلْهَ مَا أُطْلِعْتُمْ عَلَيْهِ ثُمَّ قَرَأَ فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَا أُخْفِيَ لَهُمْ مِنْ قُرَّةِ أَعْيُنٍ جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
مجھ سے اسحاق بن نصر نے بیان کیا ، کہا ہم سے ابو اسامہ نے بیان کیا ، ان سے اعمش نے ، کہا ہم سے ابو صالح نے بیان کیااور ان سے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے کہ میں نے اپنے نیکو کار بندوں کے لئے وہ چیزیں تیار رکھی ہیں جنہیں کسی آنکھ نے نہ دیکھا اور کسی کان نے نہ سنا اور نہ کسی انسان کے دل میں ان کا کبھی گمان وخیال پیدا ہوا ۔ اللہ کی ان نعمتوں سے واقفیت اور آگاہی تو الگ رہی ( ان کا کسی کو گمان وخیال بھی پیدا نہیں ہوا ) پھر آنحضرت نے اس آیت کی تلاوت کی کہ ” سو کسی نفس مومن کو معلوم نہیںجو جو سامان آنکھوں کی ٹھنڈک کا ( جنت میں ) ان کے لئے چھپا کر رکھاگیا ہے ، یہ بدلہ ہے ان کے نیک عملوں کا جو دنیا میں کرتے رہے ۔ “
Flag Counter