Maktaba Wahhabi

4773 - 7563
صحیح بخاری كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: آیت (( ان الذی فرض علیک القرآن الایۃ )) کی تفسیر 4773
موقوف متصل قولی صحيح
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا يَعْلَى حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الْعُصْفُرِيُّ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ لَرَادُّكَ إِلَى مَعَادٍ قَالَ إِلَى مَكَّةَ
ہم سے محمد بن مقاتل نے بیان کیا ، کہا ہم کو یعلیٰ بن عبید نے خبر دی ، کہا ہم سے سفیان بن دینار عصفری نے بیان کیا ، ان سے عکرمہ نے ، اور ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہ ( آیت مذکورہ بالا میں ) ” لرادک الی معاد “ سے مراد ہے کہ اللہ پھر آپ کو مکہ پہنچا کر رہے گا ۔
تشریح : اللہ نے جو وعدہ فرمایا تھاوہ حرف بہ حرف صحیح ہو گیا اور فتح مکہ کے دن صداقت محمدی کا سارے عرب میں پرچم لہرا گیا۔ ( صلی اللہ علیہ وسلم )
اللہ نے جو وعدہ فرمایا تھاوہ حرف بہ حرف صحیح ہو گیا اور فتح مکہ کے دن صداقت محمدی کا سارے عرب میں پرچم لہرا گیا۔ ( صلی اللہ علیہ وسلم )
Flag Counter