Maktaba Wahhabi

4752 - 7563
صحیح بخاری كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں باب: آیت (( اذتلقونہ بالسنتکم ....الایۃ )) کی تفسیر 4752
موقوف متصل قولی صحيح
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ أَنَّ ابْنَ جُرَيْجٍ أَخْبَرَهُمْ قَالَ ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ سَمِعْتُ عَائِشَةَ تَقْرَأُ إِذْ تَلِقُونَهُ بِأَلْسِنَتِكُمْ
ہم سے ابراہیم بن موسیٰ نے بیان کیا ، کہا ہم سے ہشام بن یوسف نے بیان کیا ، انہیں ابن جریج نے خبر دی کہ ابن ابی ملیکہ نے کہا کہ میں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے سنا وہ مذکورہ بالا آیت اذ تلقونہ بالسنتکم ( جب تم اپنی زبانوں سے اسے منہ در منہ نقل کر رہے تھے ) پڑھ رہی تھیں ۔
تشریح : یعنی وہ بکسر لام اور تخفیف قاف تلقونہ پڑھ رہی تھیں جو ولق یلق سے ہے ولق کے معنی جھوٹ بولنا مشہور قرات تلقونہ بہ تشدید قاف اور فتح لام ہے تلقی سے یعنی منہ در منہ لینا ۔ ( وحیدی )
یعنی وہ بکسر لام اور تخفیف قاف تلقونہ پڑھ رہی تھیں جو ولق یلق سے ہے ولق کے معنی جھوٹ بولنا مشہور قرات تلقونہ بہ تشدید قاف اور فتح لام ہے تلقی سے یعنی منہ در منہ لینا ۔ ( وحیدی )
Flag Counter