Maktaba Wahhabi

کراچی کا عثمانی مذہب اور اس کی حقیقت

مؤلف: خوجہ محمد قاسم

ناشر: ادارہ اشاعت القرآن وحدیث پاکستان

نہیں۔ یہ ہماری ذمہ داری نہیں کہ گن گن کر اور نام لے لے کر مشرکوں کی لسٹ تیار کریں۔ یہ بات ہمارے ایمان میں داخل نہیں نہ یہ قرآن و حدیث کا انداز ہے۔ نہ ہم اس چیز کے مکلف ہیں کہ ہر زید و بکر کے بارے میں فیصلہ کرتے پھریں کہ کون مومن ہے کون کافر ہے، کون موحد ہے کون مشرک ہے، کون جنتی ہے اور کون دوزخی ہے۔ یہ اللہ کے اختیار میں ہے کہ اسے کس کا اسلام منظور ہے اور کس کا منظور نہیں ہے اور کس کا منظور نہیں ہے۔ وہ قیامت کے روز خود اس چیز کا فیصلہ فرما دے گا کسی کو کیا حق پہنچتا ہے کہ وہ یہ اختیار استعمال کر کے اللہ عالم الغیب کا شریک بن بیٹھے۔ فَاللّٰهُ يَحْكُمُ بَيْنَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِيمَا كَانُوا فِيهِ يَخْتَلِفُونَ ـ (البقرة: ۱۱۳) قرآن کی زبان میں پیغمبر تک نے یہ ارشاد فرما دیا کہ: وَمَا أَدْرِي مَا يُفْعَلُ بِي وَلَا بِكُمْ ـ (الاحقاف: ۹) ’’میں نہیں جانتا کہ میرے ساتھ اور تمہارے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا۔‘‘ ہم اتنی بات جانتے ہیں کہ جو شخص بھی اللہ تعالیٰ کی ذات یا صفات میں ذرہ برابر بھی شریک بناتا ہے یا مُردوں سے مدد مانگتا ہے یا اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بات کو چھوڑ کر غیر کی بات کو حجت مانتا ہے وہ گمراہ ہے اور مشرک ہے۔ لیکن یہ نشاندہی کرنا کہ بزرگانِ دین میں سے کون کون مشرک تھا یہ اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے یا پھر عثمانی حضرات جانتے ہوں گے۔ہم عاجز گنہگار خود کو اس فیصلے کے قابل نہیں پاتے اور اللہ تعالیٰ سے بصمیم قلب معافی کے خواستگار ہیں۔
x
صفحہعنوان
3اولیاء اللہ کا مقام
3بلا تبصرہ:
16کرامات یا خرافات:۔
16بدنامی کے ذمہ دار:۔
17ڈاکٹر صاحب:۔
18نباشی:۔
19احبار ورہبان:۔
19بریلوی سازش:
21نانگے شاہ:۔
22غلط پروپیگنڈا:۔
23داستانِ امیر حمزہ:۔
24یہ قلندرانہ باتیں:
26افراط وتفریط:
27یہ بھی حوالے ہیں:
32حسن ظن:۔
33احمد رضا خان صاحب:
35نیک لوگ:
37بخیل:
38ردّ عمل:
38چور کی ماں:
39شیعہ سے زیادہ ظالم:
40محدثین اور صلوٰۃ سلام کا پیش ہونا:
44قبر کی زندگی:
47غیر اللہ کی قسم:۔
50کلمہ کا مفہوم:۔
50طاغوت:۔
51ابن کثیر رحمہ اللہ:۔
52ابن تیمیہ رحمہ اللہ ، ابن قیم رحمہ اللہ اور سماع موتیٰ:۔
53میت کا دعا کرنا:۔
54صحیحین اور قبر کی زندگی:۔
59امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ:۔
61سماع موتیٰ اور شرک:
64توحید ایک مذاق بن گئی!
64اگلی منزل پرویزیت:۔
65عثمانی اور خوارج:۔
69درد مند موحد:۔
71ایک ڈاکٹر صاحب:۔
71ایک اور ڈاکٹر صاحب:۔
73اہل حدیث کی توحید:۔
75نئی بھرتی:۔
76یہ ہم سے نہیں ہو سکتا:۔
77غیبت:۔
78مفلس:۔
79ولیوں کے دھوبی:۔
82محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ:۔
82شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ:۔
84شاہ اسماعیل شہید رحمہ اللہ:۔
86صراط مستقیم:۔
86کرامات اہلحدیث:۔
89اظہارِ برأت:۔
91رحمۃ اللہ علیہ:۔
94شرک اور مشرک:۔
94جہنم کی فوج:۔
95خلق نبوی صلی اللہ علیہ وسلم:۔
97کفر کفر میں فرق ہے:۔
98احتیاط:۔
100منطقی کفر:۔
101یہ بھی مشرک:۔
103کیپٹن صاحب کا مذہب:۔
103جمہوریت:۔
111بعد نماز دعا:۔
116وتروں میں دعائے قنوت:۔
117اذان اور امامت پراجرت لینا:۔
121اہلحدیث نام:۔
124لفظ مسلمان:۔
124عثمانی اہلحدیث مساجد میں:۔
126مشترکہ جلسے:۔
128شیطانی وسوسے:۔
128مسلمان مشرک کا وارث نہیں ہوتا:۔
129آپس میں نکاح بھی جائز نہیں:
Flag Counter