Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 364

مؤلف: ڈاکٹر عبد الرحمٰن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی،لاہور

سال شائع: فروری 2014ء

واضح تقاضا ہے۔فقہاے کرام نے اس مسئلہ (غیر مسلموں کے تہواروں میں شرکت نہ کرنے اور مبارک باد نہ دینے) پر اجماع نقل کیا ہے۔امیر المومنین عمر بن خطاب نے شام کے عیسائیوں کو باقاعدہ پابند فرمایا تھا کہ دارالاسلام میں وہ اپنے تہواروں کو کھلے عام نہیں منائیں گے؛ اور اسی پر سب صحابہ رضی اللہ عنہم اور فقہا کا عمل رہا ہے، چنانچہ جس ناگوار چیز کو مسلمانوں کے سامنے آنے سے ہی روکا گیا ہو، مسلمان کا وہیں پہنچ جانا اور شریک ہونا کیوں کر روا ہونے لگا؟ اس کے علاوہ کئی روایات سے حضرت عمررضی اللہ عنہ کا یہ حکم نامہ منقول ہے: ''عجمیوں کے اُسلوب اور لہجے مت سیکھو۔اور مشرکین کے ہاں اُن کے گرجوں میں ان کی عید کے روز مت جاؤ، کیونکہ ان پر اللّٰہ کا غضب نازل ہوتا ہے۔''[1] علاوہ ازیں کافروں کے تہوار میں شرکت اور مبارک باد کی ممانعت پر حنفیہ، مالکیہ، شافعیہ اور حنابلہ سب متفق ہیں[2]۔فقہائے مالکیہ تو اس حد تک گئے ہیں کہ جو آدمی کافروں کے تہوار پر ایک تربوز کاٹ دے، وہ ایسا ہی ہے گویا اُس نے خنزیر ذبح کر دیا۔[3] کافر کو اُس کے مشرکانہ تہوار پر مبارکباد دینا کیسا ہے؟ اس پر امام ابن قیم الجوزیہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: ''یہ ایسا ہی ہے کہ مسلمان اُسے صلیب کو سجدہ کر آنے پر مبارکباد پیش کرے! یہ چیز اس سے کہیں زیادہ سنگین ہے کہ آدمی کسی شخص کو شراب پینے یا نا حق یا حرام شرمگاہ کے ساتھ بدکاری کرنے پر مبارک باد پیش کرے''[4] مندرجہ بالا گفتگو سے یہ مغالطہ نہیں ہونا چاہیے کہ اسلام تنگ نظر دین ہے۔دینِ اسلام ہرگز تنگ نظری کی تعلیم نہیں دیتا بشرطیکہ حقیقی مذہبی تعلیمات کی خلاف ورزی نہ ہو۔تعلیماتِ اسلام سے پتہ چلتا ہے کہ انبیا و رُسُل اس کائنات میں سب سے زیادہ برگزیدہ تھے،
x
صفحہعنوان
4قوم وملّت کا مفاد طالبان سے صلح و مذاکرات میں ہے!
20حلالۂ ملعونہ مروّجہ کا قرآنِ کریم سے جواز؟
37ماہِ ربیع الاوّل اور عید میلاد
55کرسمس کی حقیقت اور اسے منانے کی شرعی حیثیت
74کرسمس کی اصلیت؛ تاریخ کے آئینے میں
87فساد و بد امنی کا اِنسداد اور احادیثِ نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم
105اہل حدیث کا منہج اور احناف سے اختلاف کی حقیقت و نوعیت
111ماہنامہ 'محدّث' کا دو سالہ اِشاریہ
Flag Counter