رہے ہیں جس کا بدل پوری کائنات میں نہیں۔اقبال رحمہ اللہ نے اسی کیفیت کا نقشہ کھینچا تھا:کبھی اے نوجواں مسلم! تدبر بھی کیا تو نےوہ کیا گردوں تھا تو جس کا ہے اک ٹوٹا ہوا تارہتجھے اس قوم نے پالا ہے آغوشِ محبت میںکچل ڈالا تھا جس نے پاؤں میں تاجِ سرِداراتجھے آبا سے اپنے کوئی نسبت ہو نہیں سکتیکہ تو گفتار، وہ کردار، تو ثابت، وہ سیّارہگنوادی ہم نے جو اسلاف سے میراث پائی تھیثُریا سے زمین پر آسمان نے ہم کو دے مارامگر وہ علم کے موتی، کتابیں اپنے آبا کیجو دیکھیں انکو یورپ میں تو دل ہوتا ہے سیپارہ[1]غیرمسلموں کے تہوار منانے کی شرعی حیثیتنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیثِ مبارکہ ہے:''دورِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں ایک آدمی نے نذر مانی کہ وہ بوانہ کے مَقام پر اونٹ قربان کرے گا۔تب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا وہاں جاہلیت کے بتوں میں سے کوئی بت تو نہیں پوجا جاتا تھا؟ صحابہ نے عرض کی: نہیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو کیا وہاں ان کے تہواروں میں سے کوئی تہوار تو منعقد نہیں ہوتا تھا؟ صحابہ ؓ نے عرض کی: نہیں۔تب آپ نے فرمایا: اپنی نذر پوری کر لو،کیونکہ ایسی نذر کا پورا کرنا درست نہیں جو معصیت ہو یا جو آدمی کے بس سے باہر ہو۔''[2]اس سے واضح ہوا کہ مسلمان کا ان مشرکانہ مراسم اور مقامات سے دور رہنا شریعت کا کتنا