Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 364

مؤلف: ڈاکٹر عبد الرحمٰن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی،لاہور

سال شائع: فروری 2014ء

''جو شخص کسی قوم کی مشابہت اختیار کرے، وہ ان ہی میں سے ہے۔'' حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے فرمایا: "لاتدخلوا في کنائسهم یوم عیدهم، فإنّ السخطة تنزّل علیهم"[1] ''ان کی عید کے دن ان کے کلیساؤں میں نہ جایا کرو کیونکہ ان پر اللّٰہ کی ناراضگی اُترتی ہے۔'' اسی تناظر میں آپ نے فرمایا: "اجتنبوا أعداء اللّٰہ في عیدهم" [2] ''اللّٰہ کے دشمنوں کی عید میں شرکت کرنے سے بچو!'' حضرت عبداللّٰہ بن عمرو نے فرمایا: '' غیر مسلموں کی سر زمین میں رہنے والا مسلمان ان کے نوروز(New Year) اور ان کی عید کو ان کی طرح منائے اور اسی رویّے پر اس کی موت ہو تو قیامت کے دن وہ ان غیر مسلموں کے ساتھ ہی اُٹھایا جائے گا۔''[3] فقہائے اسلام رحمہم اللہ اور عیدِ میلاد ِ مسیح کا حکم ۱۔امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ سے پوچھا گیا کہ جس شخص کی بیوی عیسائی ہو تو کیا اپنی بیوی کو عیسائیوں کی عید یا چرچ میں جانے کی اجازت دے سکتا ہے ؟ تو آپ نے فرمایا: وہ اسے اجازت نہ دے کیونکہ اللّٰہ نے گناہ کے کاموں میں تعاون نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔[4] ۲۔مختلف شافعی فقہا کا کہنا ہے کہ جو کفار کی عید میں شامل ہو، اسے سزا دی جائے۔[5] ۳۔معروف شافعی فقیہ ابوالقاسم ہبۃاللّٰہ بن حسن بن منصورطبری رحمہ اللہ کہتے ہیں:
x
صفحہعنوان
4قوم وملّت کا مفاد طالبان سے صلح و مذاکرات میں ہے!
20حلالۂ ملعونہ مروّجہ کا قرآنِ کریم سے جواز؟
37ماہِ ربیع الاوّل اور عید میلاد
55کرسمس کی حقیقت اور اسے منانے کی شرعی حیثیت
74کرسمس کی اصلیت؛ تاریخ کے آئینے میں
87فساد و بد امنی کا اِنسداد اور احادیثِ نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم
105اہل حدیث کا منہج اور احناف سے اختلاف کی حقیقت و نوعیت
111ماہنامہ 'محدّث' کا دو سالہ اِشاریہ
Flag Counter