Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 364

مؤلف: ڈاکٹر عبد الرحمٰن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی،لاہور

سال شائع: فروری 2014ء

فرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کے موقِف کے برعکس فقہاءاحناف کا مسلک رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم کے واضح فرمان اور آثارِ صحابہ کی رُو سے تو یہ غیر شرعی فعل ممنوع ہے ليكن فقہائے احناف اور موجودہ علمائے احناف کے نزدیک نہ صرف جائز ہے،بلکہ ان کے نزدیک (نعوذبالله) یہ باعثِ اجر کام ہے۔إنا للّٰه وإنا إليه راجعون ہمارے نزدیک یہ موقف بھی شریعتِ اسلامیہ کے مقابلے میں تفویض طلاق ہی کی طرح ایک نئی شریعت سازی ہے۔اس کی تفصیل درج ذیل ہے: اب تک تو ہم سنتے ہی آئے تھے کہ علماے احناف حلالے کے جواز کا فتویٰ دیتے ہیں،لیکن یہ دیکھ کر ہماری حیرت کی انتہا نہ رہی کہ موجودہ علماے احناف میں ایک نہایت برسرآوردہ عالم مولانا تقی عثمانی صاحب ہیں۔جن کو ان کے عقیدت مند'شیخ الاسلام'کے لقب سے یاد کرتے ہیں۔جن کا اس دور میں اہم تعارف یہ بھی ہےکہ'میزان بنک' کے نام سے جو بنک قائم ہوا ہے، اس کو غیر سودی بنک قرار دے کر اُنہوں سودی طریقوں کو سندِ جواز مہیا کی ہے، جبکہ جید و مستند علما کی اکثریت بنکوں کے اس سارے عمل کو ناجائز اور سودی ہی قرار دیتی ہے۔مگر اُنہوں نے سود کو حلال کرنے کے لئے درجنوں فقہی حیلے اختیار کئے ہیں، گویا اس کام میں مولانا عثمانی صاحب کو خصوصی مہارت حاصل ہے۔ اس فقہی مہارت کے ذریعے سے اُنہوں نے حلالہ جیسےممنوع فعل کے جواز میں بھی سات دلائل مہیا کیے ہیں جو ان کی'درسِ ترمذی' نامی کتاب کی زینت ہیں۔ہم مسئلے کی اہمیت کے پیش نظر ان دلائلِ سبعہ کا مختصراً جائزہ لینا ضروری سمجھتے ہیں۔ہم ترتیب وار ان پر گفتگو کریں گے، پہلے مولانا موصوف کی عبارت اور پھر تبصرہ کے عنوان سے اس پر نقد ہوگا۔وَبِید اللّٰہ التوفیق! ۱۔مولانا عثمانی صاحب حدیث ((لعن اللّٰہ المحل والمحلل له)) کی شرح میں فرماتے ہیں: ''ا س حدیث کی بنا پر نکاح بشرط التحلیل بالاتفاق ناجائز ہے،البتہ اگر عقد میں تحلیل کی شرط نہ لگائی گئی ہو، لیکن دل میں یہ نیت ہو کہ کچھ دن اپنے پاس رکھ کر چھوڑ دوں گا تو حنفیہ کے نزدیک یہ صورت جائز ہے، بلکہ امام ابوثور رحمہ اللہ کا قول ہے کہ ایسا کرنے والا ماجور
x
صفحہعنوان
4قوم وملّت کا مفاد طالبان سے صلح و مذاکرات میں ہے!
20حلالۂ ملعونہ مروّجہ کا قرآنِ کریم سے جواز؟
37ماہِ ربیع الاوّل اور عید میلاد
55کرسمس کی حقیقت اور اسے منانے کی شرعی حیثیت
74کرسمس کی اصلیت؛ تاریخ کے آئینے میں
87فساد و بد امنی کا اِنسداد اور احادیثِ نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم
105اہل حدیث کا منہج اور احناف سے اختلاف کی حقیقت و نوعیت
111ماہنامہ 'محدّث' کا دو سالہ اِشاریہ
Flag Counter