Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 362

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی، لاہور

سال شائع: ستمبر 2013ء

111
اعتراضات کاجواب دیتے ہوئے یہاں تک لکھ دیا کہ ''اس عورت کانکاح آسمان پر میرے ساتھ پڑھایا گیا ہے۔'' ایک دفعہ مولانا حافظ عبدالقادر روپڑی نے اپنی تقریر میں مولانا احمد الدین گکھڑوی کے مرزائی مناظر مولوی سلیم کے ساتھ مناظرہ کا احوال بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ مناظرہ کاموضوع 'نکاحِ مرزا' تھا۔ مولانا احمد دین مرزائی مناظر سے کہنے لگے کہ آپ کےعقیدہ کے مطابق مرزا صاحب کا نکاح آسمان پر اللہ تعالیٰ نے محمدی بیگم سے پڑھایا۔لہٰذا چھوہارے فرشتے کھا گئے، دُلہن پٹی والا لے گیا، آپ لوگوں کےہاتھ کیا آیا جو خواہ مخواہ بحث و مباحثہ میں پڑے ہوئے ہیں۔ مولانا احمد دین نے حقیقتِ حال واضح کرتےہوئے مزید کہا کہ محمدی بیگم مرزا غلام احمد کی عبرت ناک موت کے بعد نوے برس سے زائد عمر پاکر لاہور میں فوت ہوگئی جس نے وصیت کی تھی کہ کوئی مرزائی میرے جنازے پر نہ آئے۔ مولانا امرتسری رحمۃ اللہ علیہ کی بلند اخلاقی چلتے چلتے ایک اور دل آویز واقعہ دماغ میں تازہ ہوگیا، پٹی کی جس کانفرنس کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ اس میں مولانا امرتسری کی صدارت میں رات کے اجلاس میں مولانا احمددین گکھڑوی اور ان کے بعد مولانا حافظ عبدالقادر روپڑی نے نہایت ایمان افروز او رباطل شکن تقریریں کیں جن کے بعد مولانا امرتسری مائک پر آئے اور دائیں طرف مولانااحمد دین کے کندھے پر ہاتھ رکھا اور بائیں طرف حافظ عبدالقادرروپڑی کو بلا کر اُن کےکندھوں پر ہاتھ رکھا اور سامعین کو مخاطب کرکے ارشاد فرمایا کہ میرے بعد ان شاء اللہ میدانِ مناظرہ خالی نہیں رہے گا، کیونکہ یہ دونوں نوجوان علما میرے خلا کو پُر کریں گے ۔پھر دونوں کی زندگیوں کے لئے اور علم و عمل کی فراوانیوں کےلئے دعائیں دیں۔ ؏ خدا رحمت کند ایں عاشقان ِ پاک طینت را !!
x
صفحہعنوان
4مِصر جبر وتشدد اور آزمائش کی راہ پر!
32اسلامی معاشروں میں دعوتِ دین کا منہج اور ترتیب
57عورت کو طلاق کا حق تفویض کرنا ،شریعت میں تبدیلی ہے
78نظریۂ پاکستان اور اس کا انکار!
85حاجی شیخ ظہور الٰہی رحمہ اللہ تعالیٰ تجارت پیشہ اور علمی خاندانوں کے لئے ایک قابلِ اتباع نمونہ
106چند بھولی بسری یادیں
112جامعہ لاہور الاسلامیہ میں ہونیوالے خطابات کا خلاصہ
Flag Counter